Best drinks for summer

گرمی کے دنوں میں ٹھنڈے مشروب پینے سے بہتر کچھ نہیں ہو سکتا، لیکن اکثر یہ الجھن رہتی ہے کہ ایسا کون سا مشروب پیا جائے جو صحت کے لیے فائدہ مند بھی ہو اور جسم میں ٹھنڈک کا احساس بھی برقرار رکھے۔ اس لیے یہاں ہم آپ کو کچھ ایسے مشروبات کے بارے میں بتا رہے ہیں جو گرمیوں میں پینے کے لیے نہایت مفید ہیں

لیموں پانی: گرمیوں میں اگر آپ خود کو ہائیڈریٹ رکھنا چاہتے ہیں تو لیموں پانی سب سے بہترین ہے۔ اسے بناتے وقت چٹکی بھر نمک بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔ لیموں پانی ایک قدرتی الیکٹرولائٹ ڈرنک ہے، جو جسم سے پسینہ نکالنے اور ٹھنڈک پہنچانے میں مدد کرتا ہے۔

اگر آپ کوئی دوا استعمال کر رہے ہیں تو گرمیوں میں آپ کو عام افراد کے مقابلے میں زیادہ پانی پینے کا مشورہ دیا جاتا ہے، تاکہ جسم ہائیڈریٹ رہے۔

چھاچھ: گرمی میں چھاچھ جسم کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں۔ اس میں کیلشیم، پوٹاشیم، وٹامن بی12 اور مفید بیکٹیریا پائے جاتے ہیں۔ یہ نہ صرف نظامِ ہضم کو بہتر بناتی ہے بلکہ پیٹ کو بھی ٹھنڈک دیتی ہے۔

ناریل پانی: اگر آپ کو زیادہ پسینہ آتا ہے تو ناریل پانی آپ کے لیے بہترین آپشن ہے۔ یہ جسم میں نمکیات اور پانی کی کمی کو پورا کرتا ہے۔

بیل کا شربت: یہ آنتوں کی صحت کے لیے نہایت مفید ہے۔ فائبر اور پروبایوٹک اجزاء سے بھرپور یہ شربت قبض اور پیٹ کی سوجن میں آرام دیتا ہے۔

ستّو کا شربت: گرمیوں کے لیے ستّو کا شربت بھی ایک بہترین صحت بخش مشروب ہے۔ یہ نہ صرف جسم کو ٹھنڈا رکھتا ہے بلکہ جسم میں پروٹین کی کمی بھی پوری کرتا ہے۔

Sarfaraz Khan

click here to new story