Benefits of eating dinner early

رات کا کھانا جلدی کھانے کا مطلب ہے کہ شام پانچ بجے سے سات بجے کے درمیان دن کا آخری کھانا کھا لیا جائے۔

جلدی رات کا کھانا کھانے سے انرجی لیول رات بھر اور اگلے دن بھی بہتر رہتا ہے جس سے ذہنی اور جسمانی کام بہتر انداز میں کر سکتے ہیں۔

رات کو کھانا جلدی کھانے سے کرکاڈین ردھم بہتر ہوتے ہیں اور میٹابولزم ٹھیک رہتا ہے جس سے انرجی کے لیول بہتر ہوتے ہیں اور مجموعی طور پر میٹابولک صحت بہتر ہوتی ہے۔

رات کا کھانا جلدی کھانے سے بھوک اور دباؤ کے ہارمون متوازن رہتے ہیں جس کی وجہ سے مجموعی طور پر صحت بہتر ہوتی ہے۔

کھانا جلدی کھانے سے دل کی بیماریاں ہونے کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔ دل کی بیماریوں کا خطرہ بلڈ شوگر کے قابو میں رہنے اور لیپڈ کے بہتر ہونے کی وجہ سے کم ہوتا ہے۔

رات کا کھانا جلدی کھانے سے ہمارے جسم کو کیلوریز جلانے کے لیے زیادہ وقت مل جاتا ہے جس سے وزن قابو میں رہتا ہے اور ضرورت سے زیادہ کھانے سے بچت ہو جاتی ہے۔

ڈنر جلدی کرنے سے بلڈ شوگر کا لیول مناسب رہتا ہے کیونکہ جسم کو کھانا ہضم کرنے کے لیے زیادہ وقت مل جاتا ہے۔

اگر سوتے وقت معدہ ہلکا ہو تو اس سے تیزابیت اور بدہضمی کے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑتا جس کی وجہ سے نیند بھی اچھی آتی ہے۔

Irfan Pathan

click here to new story