Benefits of drinking Bottle Gourd juice in summer
لوکی کا جوس وٹامن بی، وٹامن سی، وٹامن اے، کیلشیم، آئرن، میگنیشیم، پوٹاشیم، پروٹین، فائبر، زنک، کاربوہائیڈریٹس اور اینٹی آکسیڈنٹس جیسے غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتا ہے۔ یہ صحت کے لیے بے حد مفید ہے اور اس کے استعمال سے کئی بیماریاں قابو میں آتی ہیں۔
بلڈ پریشر: لوکی کے جوس میں پوٹاشیم کی اچھی مقدار پائی جاتی ہے، جو بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتی ہے۔ خون کی نالیوں پر دباؤ نہیں بننے دیتا۔
ہاضمہ: اس میں موجود فائبر اور پانی کی مقدار آنتوں کی صفائی میں مدد دیتی ہے، جس سے قبض، تیزابیت اور گیس جیسی شکایات دور ہوتی ہیں۔
وزن میں کمی: لوکی کا جوس کیلوریز میں کم ہوتا ہے اور پیٹ کو دیر تک بھرا ہوا محسوس کراتا ہے، جس سے بھوک کم لگتی ہے اور وزن کنٹرول میں رہتا ہے۔
لیور کی صفائی: یہ جگر کو ڈیٹاکس کرنے میں مدد دیتا ہے اور فیٹی لیور جیسی بیماریوں میں مفید ثابت ہوتا ہے۔
گرمیوں میں فائدہ: گرمیوں میں لوکی کا جوس جسم کا درجہ حرارت متوازن رکھتا ہے اور پانی کی کمی (ڈی ہائیڈریشن) سے بچاتا ہے۔
Interior of Salman Khan home galaxy