Benefits of drinking adequate amounts of water
سٹریس یا تناؤ کے ہارمونز میں توازن: دن بھر مناسب مقدار میں وقفے وقفے سے پانی پیتے رہنا جسم کے ساتھ کورٹیسول کو بھی متوازن رکھتا ہے جس سے تناؤ نہیں بڑھتا۔
ذہنی استعداد بڑھنا: انسانی جسم میں دماغ وہ حصہ ہے جس کا 75 فیصد پانی پر مشتمل ہے۔اسی وجہ سے جسم میں پانی کی معمولی کمی سے بھی انسانی دماغ تھکاوٹ کا شکار ہو سکتا ہے۔
طبیعت یا موڈ کا خوشگوار رہنا: تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ انسانی طبیعت میں چڑچٖڑے پن، بے چینی اور خراب موڈ کا تعلق پانی کی کمی سے ہے۔ مناسب ہائیڈریشن نیورو ٹرانسمیٹر جیسے سیروٹونن اور ڈوپامائن کی مدد کر کے موڈ کو مستحکم یا طبیعت کو خوشگوار رکھنے کو فروغ دیتی ہے۔
توانائی کی سطح بہتری: پانی کا کم استعمال اکثر تھکاوٹ کا باعث بنتا ہے جو تناؤ کو بڑھا سکتا ہے اور مقابلہ کرنے کی صلاحیت کو کم کر سکتا ہے۔ ہائیڈریشن مستحکم توانائی کو برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے، اور کمزور ہونے کے احساسات کو کم کرتا ہے۔
نیند کے معیار میں اضافہ: دن بھر مناسب مقدار میں وقفے وقفے سے پانی پینا رات کو گہری، زیادہ آرام دہ نیند میں مدد کرتا ہے۔ اچھی نیند تناؤ کی حساسیت کو کم کرتی ہے اور جذباتی استحکام کو بہتر بناتی ہے۔
سر درد اور تناؤ میں کمی: پانی کی کمی سر درد اور درد شقیقہ کی ایک عام وجہ سمجھی جاتی ہے جو ذہنی تناؤ کو مزید بڑھا سکتی ہے۔ زیادہ پانی پینا اس طرح کی تکلیف کی شدت کو کم کرتا ہے، اور تناؤ کی سطح کو کنٹرول میں رکھتا ہے۔
جسم کے درجہ حرارت میں توازن: پانی پینے اور جسم میں اس کی گردش سے انسانی جسم کا درجہ حرارت متوازن رہتا ہے۔ پانی کی کمی کی وجہ سے زیادہ گرمی محسوس ہو سکتی ہے یا جسم تکلیف، بے چینی اور تناؤ کا شکار ہو سکتا ہے۔
خوراک کے ہضم کرنے میں مددگار: پانی کا مستقل استعمال انسانی جسم میں خوراک کو ہضم کرنے میں مددگار ہے۔ عام طور پر دن بھر مناسب مقدار میں پانی پینے سے معدہ اور ہاضمے کا نظام درست رہتا ہے۔
Dry Fruit