Beat the heat—drink these juices.
کھیرے اور پودینے کا جوس:کھیرا جسم کو قدرتی طور پر ٹھنڈک پہنچاتا ہے جبکہ پودینہ ہاضمہ بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔ کھیرے اور پودینے کے چند پتوں کو بلینڈر میں پیس کر چھان لیں۔ اس میں تھوڑا سا لیموں کا رس اور کالا نمک شامل کریں۔
بیل کا شربت: یہ پیٹ کی گرمی اور لو سے بچاؤ کے لیے ایک مؤثر آیورویدک نسخہ سمجھا جاتا ہے۔ بیل کے گودے کو پانی میں اچھی طرح مَسَل لیں، بیج نکال کر چھان لیں۔ اس میں تھوڑا سا گڑ یا چینی اور کالا نمک ملا کر پیئیں۔
آم پنا: کچے آم سے تیار کیا جانے والا یہ روایتی مشروب گرمی کی شدت اور لو سے بچانے میں مفید ہے۔ اُبلے ہوئے کچے آم کے گودے میں پانی، بھنا ہوا زیرہ، کالا نمک، پودینہ اور چینی شامل کرکے اچھی طرح ٹھنڈا کر کے پیش کریں۔
چھاچھ یا مٹھا: یہ معدے کو سکون پہنچاتا ہے اور اس میں موجود پروبائیوٹکس نظامِ ہضم کو مضبوط بناتے ہیں۔ دہی میں ٹھنڈا پانی، بھنا ہوا زیرہ، نمک اور دھنیا کے پتے شامل کرکے اچھی طرح پھینٹ لیں اور استعمال کریں۔
The Islamic countries where gold is produced