Alia Bhatt shines in Cannes
بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے کانز فلم فیسٹیول 2025 میں اپنا ڈیبیو کیا ہے۔ پہلی بار کانز میں پہنچنے والی اس اداکارہ نے اپنے شاندار انداز اور اسٹائل سے سب کو متاثر کر دیا ہے۔
عالیہ بھٹ نے اپنے پہلے کانز ریڈ کارپٹ لک کے لیے آف شولڈر فِش کٹ گاؤن کا انتخاب کیا، جسے مشہور ڈیزائنر شیاپریلی نے تیار کیا ہے۔
انہوں نے اس لباس کے ساتھ ریٹرو اسٹائل میں سلیک بن بنایا۔ میک اپ کی بات کی جائے تو عالیہ نے نیوڈ میک اپ اپنایا، براؤن اسموکی آئیز کے ساتھ اپنے چہرے کو خوبصورتی سے ہائی لائٹ کیا۔
کانز فلم فیسٹیول کے دوسرے دن بھی عالیہ کا انداز بےحد شاندار رہا۔ اس موقع پر انہوں نے نیلا ٹیوب باڈی کون لباس پہنا اور سر پر خوبصورت ہینڈ پیس لگا کر اپنا لک مکمل کیا۔
Sarfaraz Khan