A crypto exchange mistake
جنوبی کوریا کے ایک کرپٹو کرنسی ایکسچینج نے غلطی سے اپنے صارفین کو 40 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے بٹ کوائن دے دیے جس سے وہ قلیل مدت کے لیے کروڑ پتی بن گئے
دراصل کمپنی نے اپنے صارفین کو دو ہزار وون یا (1.37 امریکی ڈالر) کا ایک چھوٹا سا نقد انعام دینے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن انھوں نے دو ہزار وون کے بجائے صارفین کو دو، دو ہزار بٹ کوائنز ٹرانسفر کر دیے
بٹ ہمب نامی کرپٹو کرنسی پلیٹ فارم نے اپنی غلطی کے لیے صارفین سے معذرت کی ہے۔ بٹ ہمب کا کہنا ہے کہ انھیں جلد ہی اپنی غلطی کا احساس ہو گیا تھا اور وہ تقریباً تمام کرپٹو ٹوکن واپس حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں
بٹ کوائنز ٹرانسفر ہونے کے 35 منٹ کے اندر ہی تمام 695 متاثرہ صارفین کے اکاؤنٹ سے ٹریڈنگ اور پیسے نکالنے کی صلاحیت محدود کر دی تھی
کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ صارفین کو غلطی سے بھیجے گئے 620,000 بٹ کوائنز میں سے 99.7 فیصد واپس حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں
کمپنی کے سی ای او لی جے وون کا کہنا ہے، ’ہم اس حادثے کو ایک سبق کے طور پر لیں گے اور بیرونی ترقی کی بجائے ’صارفین کے اعتماد اور ذہنی سکون‘ کو ترجیح دیں گے
کمپنی نے ان تمام صارفین کو 20 ہزار وون (13.66) ادا کرنے کا اعلان کیا ہے جو اس وقت پلیٹ فارم استعمال کر رہے تھے
تاہم بینک کے ایک اور ملازم کی جانب سے غلطی کی نشاندہی کے بعد بینک نے چند گھنٹوں کے اندر ٹرانزیکشن ریورس کر دی تھی
The right time to replace a mobile