نیشنل یوتھ ایوارڈ :22 نوجوان ایوارڈ کے حقدار

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
نیشنل یوتھ ایوارڈ
نیشنل یوتھ ایوارڈ

 

 

آواز دی وائس ۔ نئی دہلی۔ حیدرآباد/ شیخ محمد یونس 

 حیدر آباد اس سال نیشنل یوتھ ایوارڈ (این وائی اے) 18-2017 کے لئے کل 14 اعزاز اور نیشنل یوتھ ایوارڈ (این وائی اے)19-2018 کے لئے 8 اعزازات دیئے گئے ہیں ۔

 اس ایوارڈ کے تحت اعزاز حاصل کرنے والے شخص اور تنظیم کو ایک تمغہ ، ایک سرٹی فکیٹ، بالترتیب ایک لاکھ روپے اور تین لاکھ روپے کی نقد رقم دی گئی ہے۔

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر 12 اگست کو راجدھانی کے وگیان بھون میں نیشنل یوتھ ایوارڈ 18-2017 اور 19-2018 عطا کئے۔

نفرادی اور تنظیمی زمروں میں کل 22نیشنل یوتھ ایوارڈ دیئے گئے ہیں ۔ نیشنل یوتھ ایوارڈ (این وائی اے) 18-2017 کے لئے کل 14 اعزاز دیئے گئے ہیں ۔جن میں انفرادی زمرے کے دس اعزاز اور تنظیمی زمرے کے چار اعزاز شامل ہیں۔ نیشنل یوتھ ایوارڈ (این وائی اے) 19-2018 کے لئے کل 6 ایوارڈ دیئے گئے،جن میں انفرادی زمرے کے سات اعزاز اور تنظیمی زمرے کا ایک اعزاز شامل ہے۔ اس کے تحت انعام حاصل کرنے والے شخص اور تنظیم کو ایک میڈل، ایک سرٹی فکیٹ اور بالترتیب ایک لاکھ روپے اور تین لاکھ روپے کی نقد رقم دی گئی ہے ۔

awazurdu

 

ایک فاتح رہے محمد اعظم

میں نے خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ میں سرکاری مہمان بنو ں گا 'طیارہ میں سفر کروں گا اوراشوکاسیون اسٹار جیسی ہوٹل میں میرا قیام و طعام رہے گا۔یہ تاثرات ہیں ریاست تلنگانہ کے ممتاز اور نامور سماجی کارکن محمد اعظم کے۔جنہیں آج وگیان بھون نئی دہلی میں منعقدہ ایک پراثر تقریب میں باوقار قومی یوتھ ایوارڈ 2017-18 عطا کیا گیا۔ ۔

مرکزی وزیر امور نوجوانان و کھیل کود انوراگ ٹھاکر نے عالمی یوم نوجوانان کے موقع پر منعقدہ تقریب میں ایوارڈس تقسیم کئے۔دونوں تلگوریاستوں آندھراپردیش اور تلنگانہ سے صرف محمد اعظم کو یہ ایوارڈ حاصل ہوا ہے۔

محمد اعظم کی زندگی نشیب و فراز سے عبارت رہی ہے۔انہوں نے غربت کے باوجود حصول تعلیم کیلئے سخت محنت اور مشقت کی۔دیواروں پر پوسٹرس چسپاں کرنے سے لیکر بیرے تک کا کام کیا۔وہ سماجی خدمت کیلئے اپنی زندگی کو وقف کرچکے ہیں۔گزشتہ آٹھ برسوں سے وہ نمایاں سماجی خدمات انجام دے رہے ہیں جس کی بدولت انہیں ملک کے بہترین نوجوان کا ایوارڈ حاصل ہوا۔

قومی یوتھ ایوارڈ کیا ہے؟

قومی یوتھ ایوارڈ ہر سال مرکزی حکومت کی جانب سے مرکزی وزارت امور نوجوانان و کھیل کود کے ذریعہ ایسے افراد اور تنظیموں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے سماج کیلئے غیر معمولی خدمات انجام دی ہیں۔انفرادی طورپر 18 تا 29سال عمر کے نوجوانوں کو نمایاں سماجی خدمت پر قومی یوتھ ایوارڈ دیا جاتا ہے۔یہ ایوارڈ میڈل ' سرٹیفکیٹ اور 50 ہزار روپے پر مشتمل ہوتا ہے۔ 

ضلع کریم نگر کے منکما ٹوٹا کشمیر گڈہ کے ساکن 30 سالہ محمد اعظم نے نمایاں سماجی خدمات انجام دیں۔خون کا عطیہ 'اعضاء کے عطیہ کیلئے شعور بیداری کے علاوہ مرکزی و ریاستی حکومتوں کی اسکیمات کی تشہیر اور مستحق اور غریب افراد کو فائدہ پہنچانے پر انہیں قومی یوتھ ایوارڈ عطا کیا گیا۔

ایوارڈ کے حصول پر محمد اعظم نے خوشی و مسرت کا اظہار کیا اور تقریب میں اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے محمد اعظم نے کہا کہ نوجوان پہلے اپنی منزل کا تعین کریں اور پھر اپنے مقصد حیات کے حصول کیلئے محنت شاقہ کریں۔انہوں نے کہا کہ نوجوان عصر حاضر کے تقاضوں سے خود کو ہم آہنگ کریں اور خود میں مہارت پیدا کریں۔محمد اعظم نے کہا کہ نوجوان ملک کی تعمیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور شہریوں سے متعلق پروگرامس کا حصہ بنیں۔

awazurdu

انہوں نے کہا کہ نوجوان سماجی خدمت کو سماجی ذمہ داری کے طورپر انجام دیں۔اور ملک کیلئے قیمتی اثاثہ بنیں۔محمد اعظم نے ایوارڈ کے حصول پر سب کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے بذریعہ فون آواز دی وائس کے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ خواندگی کے فروغ کیلئے اپنی کوششوں کو جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایوارڈ کے حصول کے بعد ان کی ذمہ داریوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔محمد اعظم نے کہا کہ وہ غریب اور مستحق طلبہ کی مدد کیلئے کوئی کسر باقی نہیں رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ غریبی کی زندگی کا انہیں احساس ہے لہذا وہ غریب بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ وپیراستہ کرنے کیلئے خصوصی توجہ مرکوز کریں گے۔محمد اعظم نے کہا کہ وہ اپنی ایوارڈ کی رقم سے غریب اور مستحق بچوں کی تعلیمی ضرورتوں کو پورا کریں گے۔

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت اور نوجوانوں کے امور کےمحکمے صحت ، انسانی حقوق کی تشہیر،سرگرم شہریت ، سماجی خدمت وغیرہ جیسے ترقی اور سماجی خدمت کے مختلف میدانوں میں بہترین کارکردگی اور تعاون دینےو الے لوگوں (15-29 سال کی عمر) اور تنظیموں کو نیشنل یوتھ ایوارڈ (این وائی اے) عطا کرتی ہے۔

ان اعزازات کا مقصد نوجوانوں کو قومی ترقی اور سماجی خدمت کے میدان میں بہترین کارکردگی حاصل کرنے کے لئے ترغیب دینا، نوجوانوں کو سماج کے تئیں ذمہ داری کے جذبے کو فروغ دینے کے لئے حوصلہ افزائی کرنا اور اس سلسلہ میں ایک اچھے شہری کے طور پر اپنی ذاتی صلاحیت میں سدھار کرنا اور سماجی خدمت سمیت قومی ترقی کے لئے نوجوانوں کے ساتھ کام کرنے والے رضاکارانہ تنظیموں کے ذریعہ کئے گئے اعلی کاموں کو تسلیم کرنا ہے۔

 نوجوانوں کے امور اورکھیل کی وزارت نے اقوام متحدہ رضاکاروں اور اقوام متحدہ ترقیاتی پروگرام کے تعاون سے ملک کی زراعت- خوراک ویلیو سیریز میں اختراع، نوجوان قیادت والے انٹرپرائز سے متعلق متبادلوں کی پہنچان کرنے اور انہیں نکھارنے کے مقصد سے دسمبر 2020 میں دیہی ، ذیلی شہری اور شہری ہندستان کے نوجوانوں کے لئے ایس او ایل وی ای ڈی چیلنج شروع کیا۔ اس کے لئے ملک بھر کے 850 سے زیادہ نوجوانوں نے درخواست دی اور کئی ادوار کے مقابلوں اور تربیت کے بعد ، جموں اور کشمیر، بہار، کیرالہ، مدھیہ پردیش مہاراشٹر، چھتیس گڑھ ، کرناٹک ، گجرات سمیت مختلف ریاستوں سے دس فاتح ابھر کر سامنے آئے۔