نازیہ نواس:وارلی پینٹنگ میں ملی کامیابی، انڈیا بک آف ریکارڈ میں نام درج

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | 1 Years ago
 نازیہ نواس:وارلی پینٹنگ میں ملی کامیابی، انڈیا بک آف ریکارڈ میں نام درج
نازیہ نواس:وارلی پینٹنگ میں ملی کامیابی، انڈیا بک آف ریکارڈ میں نام درج

 

 

ترواننت پورم:ریاست کیرالہ کے شہر ترواننت پورم سے تعلق رکھنے ولای نازیہ نواس کو وارلی پینٹنگ میں نمایاں کارکردگی انجام دینے پر ان کا نام انڈیا بک آف ریکارڈ میں درج کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ وارلی پینٹنگ ریاست مہاراشٹر کے شمالی سہیادری رینج کی قبائلی برادری کا ایک منفرد فن ہے۔ نازیہ نواس کی5 انچ لمبائی اور چوڑائی والی وارلی پینٹنگ  بنانے پران کا نام انڈیا بک آف ریکارڈ میں آ گیا ہے۔

اس کے اندراج نے 10 انچ لمبائی اور چوڑائی والی وارلی پینٹنگ کا سابقہ ​​ریکارڈ توڑ دیا۔ نازیہ نے رسمی طور پر پینٹنگ نہیں سیکھی ہے بلکہ انہوں نے انٹرنیٹ کی مدد سے یہ فن سیکھا ہے۔ وہ اب تک 100 سے زیادہ تصاویر بناچکی ہیں۔ 

نازیہ نواس نے خبررساں ایجنسی آئی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے کہ کووڈ-19 لاک ڈاؤن کے دوران ہی وہ وارلی پینٹنگ کی دنیا میں داخل ہوئیں۔ انہوں نے پہلے ہی اپنی کئی ڈرائنگ آن لائن فروخت کیں اور اس سے پیسے کمائے ہیں۔ انہوں نے پیٹنگ فروخت کرنے کا فن بھی انٹرنیٹ کی مدد سے سیکھا۔

اب نازیہ نواس  ممبئی سے ایک منظم طریقے سے ڈرائنگ اور پینٹنگ سیکھنے کا منصوبہ بنا رہی ہیں۔ وہ  اپنی تصاویر پہلے ہی گنیز ورلڈ ریکارڈ میں بھیج چکی ہیں۔ نازیہ نواس نے اپنے شہر ترواننت پورم سے گریجویشن کیا ہے۔ نازیہ ترواننت پورم میں کنیاورام کے رہنے نواس کی بیٹی ہیں ان کی ماں کا نا نجمہ ہے۔

وارلی۔ یا ورلی مغربی ہندوستان کا قبیلہ (آدیواسی) ہے ، جو مہاراشٹر گجرات سرحد کے ساحلی علاقوں اور آس پاس کے علاقوں میں رہتے ہیں۔ ان کے اپنے عقائد ، زندگی ، رسم و رواج ہیں