ایمانداری کے سبب اولا ڈرائیورامین الدین سوشل میڈیا پروائرل

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 13-09-2022
ایمانداری کے سبب اولا ڈرائیورامین الدین سوشل میڈیا پروائرل
ایمانداری کے سبب اولا ڈرائیورامین الدین سوشل میڈیا پروائرل

 

 

نئی دہلی: اولا ڈرائیور امین الدین سوشل میڈیا پر وائرل ہور ہے ہیں۔ اس کی وجہ ایک مسافر کا موبائل فون واپس کرنے کے لئے ایک گھنٹہ انتظار کرنا ہے۔ امین الدین منگل کو ایک مسافر کو دہلی ایئرپورٹ سے نوئیڈا لے کر آئے تھے جس کا موبائل چھوٹ گیا تھا اور انہوں نے واپس کردیا۔ جیسے ہی انہوں نے یہ واقعہ سوشل میڈیا پر شیئر کیا، ان کی تعریف میں تبصروں کی بارش ہو گئی۔

صحافی پونیت کمار جو کہ اے بی وی پی نیٹ ورک سے وابستہ ہیں، امین الدین کی اولا کیب میں ایئرپورٹ سے نوئیڈا جا رہے تھے، پونیت کمار نے خود اس واقعے کو اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے شیئر کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ امین الدین، اولا میں گاڑی چلاتے ہیں، میں ایئرپورٹ سے گھر چھوڑنے آیا ہوں۔

میرا فون ان کی گاڑی میں رہ گیا تھا۔ مجھے ڈراپ کرنے کے بعد وہ اگلے آدھے گھنٹے تک میری سوسائٹی کے ارد گرد کھڑے رہے اور میری کال کا انتظار کرتے رہے تاکہ وہ مجھے فون واپس کر دیں۔

اس مسافر کو تلاش کرنا مشکل ہے جسے انہوں نے ایک بڑے اپارٹمنٹ کے باہر چھوڑا ہو۔ چنانچہ سوسائٹی کے باہر ٹیکسی لگا کر وہ پونیت کے فون کا انتظار کرنے لگے۔ فلیٹ پہنچنے کے بعد جب پونیت کمار کو معلوم ہوا کہ ان کے پاس موبائل نہیں ہے تو انہوں نے ڈرائیور سے دوسرے فون سے بات کی۔

پونیت نے سوشل میڈیا پر لکھا، میں نے دوسرے فون سے پوچھا تو امین الدین نے کہا بھائی پریشان نہ ہوں، ، آپ کا فون ہے۔ فون واپس کر دیا جائے گا. جب میں واپس لینے آیا تو میں نے پوچھا بھائی اگر کوئی فیس ہے یا انتظار کی کوئی فیس ہے تو لے لولیکن اس نے رقم لینے سے انکار کر دیا۔ کہا کہ میری جگہ کوئی اور ہوتا تو ایسا ہی کرتا۔

صحافی نے اولا سے ایسے ایماندار ٹیکسی ڈرائیوروں کو انعام دینے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اصلی ہیرو ہیں۔ لوگ اس پوسٹ کو پسند کر رہے ہیں اور امین الدین کی ایمانداری کی تعریف کر رہے ہیں۔ رپورٹ لکھے جانے تک اس پوسٹ کو 37.3 ہزار لائکس مل چکے تھے۔ پوسٹ کو 4,646 بار شیئر کیا گیا تھا۔