عاقب مجید: مارشل آرٹس کی امپائرنگ کرنے والے پہلے کشمیری

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 03-10-2022
  عاقب مجید: مارشل آرٹس کی امپائرنگ کرنے والے پہلے کشمیری
عاقب مجید: مارشل آرٹس کی امپائرنگ کرنے والے پہلے کشمیری

 

 

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ سے تعلق رکھنے والے مارشل آرٹس کھلاڑی اور کوچ عاقب مجید پچھلے ہفتے دبئی میں منعقد ہونے والی میٹرکس فائٹ نائٹ(MFN) 6 میں امپیشن کرنے والے پہلے جموں و کشمیر کے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

میٹرکس فائٹ نائٹ کی بنیاد بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شراف اور ان کی بہن کرشنا شراف نے رکھی تھی۔ یہ پروگرام   24 ستمبر 2022کو پالازو ورسیس دبئی میں منعقد ہوا۔ عاقب مجید فاؤنڈیشن فار اسپورٹس لرننگ اینڈ ڈویلپمنٹ(FSLD) کے بانی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہیںMFN کے آفیشل پینل کا حصہ بننے کے لیے خصوصی تربیت اور معیاری عملی اور تحریری امتحانات سے گزرنا پڑا۔ میں واقعی خوش  قسمت ہوں کہ مجھےMFN کے چھٹے ایڈیشن کے آفیشل پینل میں منتخب کیا گیا ہے۔  یہ کھیلوں کا ایک بین الاقوامی ایونٹ تھا جسے دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں نے دیکھا۔

جنوبی کشمیر کے نوجوان عاقب مجید نے گزشتہ آٹھ سالوں کے دوران مختلف ریاستی، قومی اور بین الاقوامی مارشل آرٹس ٹورنامنٹس میں تمغے جیتے ہیں – انہوں نے کہا کہ وہ جموں و کشمیر کے پہلے مارشل آرٹس کھلاڑی ہیں جنہوں نے اس طرح کے باوقار بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں امپائرنگ کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں پچھلے آٹھ سالوں سے ریاستی، قومی اور بین الاقوامی مارشل آرٹس ٹورنامنٹس میں حصہ لے رہا ہوں۔ جنوبی کشمیر کے نوجوان کھیلوں کی اس شکل کی طرف راغب نہیں تھے۔

عاقب مجید نے مزید کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ پچھلے چار سالوں کے دوران، میں اور میری ٹیم جنوبی کشمیر میں مارشل آرٹ کو مقبول بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ ہماری(FSLD) جنوبی کشمیر کے چاروں اضلاع میں اکیڈمیاں ہیں جہاں لڑکیوں سمیت سینکڑوں طلباء مارشل آرٹ کی مشق کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میںAIMMAA کے بانی اورGAMMAF کے نائب صدر، ڈائریکٹرMFN ایلن فرنینڈس، صدرAIMMAA جیتو جین اور ایونٹ کمشنر مینک ڈوگرا کا مجھے یہ موقع فراہم کرنے اور اس پروگرام کی نٹی گریٹٹی سیکھنے میں مدد کرنے کے لیے واقعی شکر گزار ہوں۔

عاقب نے مزید کہا کہ وہ وادی کے تمام اضلاع میں مکس مارشل آرٹس(MMA) کے مکمل تربیتی مراکز شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، جہاں کھلاڑیوں کوایم ایف این جیسے ایونٹس کے لیے تربیت دی جائے گی۔

 انہوں نے کہا کہ ہم نوجوان مارشل آرٹس کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے اور مستقبل قریب میں ایم ایف این ٹورنامنٹس کے لیے منتخب ہونے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 10 اکتوبر کو وادی کشمیر میں طلبا اور عہدیداروں کے لیے اسپورٹ ایم ایم اے سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا۔