کشمیر :ایک پیر سے محروم پرویز کا ہر دن اسکول کے لیے 3 کلومیٹرکا سفر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
کشمیر :ایک پیر سے محروم پرویز کا ہر دن اسکول کے لیے 3 کلومیٹرکا سفر
کشمیر :ایک پیر سے محروم پرویز کا ہر دن اسکول کے لیے 3 کلومیٹرکا سفر

 

 

 سری نگر:یہ کشمیر ہے۔۔ بات صرف موسم کی نہیں ،بلکہ حوصلہ اور ہمت کی بھی ہوتی ہے تو کشمیر کے نوجوان ایک مثال ثابت ہوئے ہیں،بات ملک کے لیے قربانی کی ہو یا پھر تعلیم یا کھیل کے میدانوں میں جوہر دکھانے کی ۔ کشمیر کی نئی نسل اب سب کو متوجہ کررہی ہے۔اس کا ایک نمونہ پرویز احمد حجام  ہیں ۔ایک پیر سے محروم مگر حوصلے اور ہمت میں کسی سے کم نہیں ۔جن کی خوبی یہ ہے کہ  روزانہ 3 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے ایک پیدل اسکول جاتے ہیں۔ گورنمنٹ ہائی اسکول نوگام میں نویں کلاس  کا 14سالہ طالب علم  ایک سال کا تھا شدید جھلسنے کی وجہ سے اس وقت اپنی بائیں ٹانگ سے محروم ہو گیا

 تاہم، پرویز نے اپنی اس جسمانی کمی کو کمزوری نہیں بننے دیا بلکہ اس کو طاقت بنا لیا ۔ وہ بڑے خواب دیکھ رہا ہے ،اونچی اڑان کی تیاری کررہا ہے۔ پرویز اپنے مقصد کے حصول کے لیے سخت محنت کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

پرویز احمد حجام ،جس کا تعلق کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے ہندواڑہ کے علاقے ماور سے ہے، ڈاکٹر بن کر کمیونٹی کی خدمت کرنا چاہتا ہے۔

وہ کہتا ہے کہ"میں اپنا اسکول بیگ اٹھاتا ہوں اور ایک ٹانگ پر اسکول جاتا ہوں۔ مجھے صبح اسکول پہنچنے اور گھر واپس آنے میں ہر راستے میں ایک گھنٹہ سے زیادہ وقت لگتا ہے

awazurdu

بلند حوصلہ اور با ہمت پرویز


 چیلنجوں کے باوجود، پرویز تمام پہلوؤں میں دوسرے طلباء کے ساتھ مقابلہ کرتا ہے، چاہے وہ نصابی ہوں یا ہم نصابی سرگرمیاں۔ وہ اپنے اسکول اور گاؤں کے دوسرے لڑکوں کے ساتھ کرکٹ اور والی بال کھیلتا ہے۔

وہ کہتا ہے کہ "میں اپنے گاؤں اور اپنے ملک کا فخر کروں گا اگر مجھے والی بال کی مناسب کوچنگ ملے گی پرویز کے اساتذہ اسے ایک ذہین اور ہونہار طالب علم قرار دیتے ہیں۔ ان کے والد غلام احمد نے کہا کہ ان کا بیٹا ایک قابل بچہ ہے اور حکومت کو اس کی مدد کرنی چاہیے۔ مالی مجبوریوں کی وجہ سے، میں اس کے علاج کے اخراجات برداشت کرنے سے قاصر ہوں۔ اسے ایک مصنوعی اعضاء کی ضرورت ہے، اور اسے استعمال کرنے کے لیے اسے پہلے سرجری کروانے کی ضرورت ہے۔ میں اس کا متحمل نہیں ہو سکتا