اگانڈا پیرا بیڈ منٹن انٹرنیشنل : جامعہ کے طالب علم کو گولڈ اور سلور میڈل

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 21-09-2022
اگانڈا پیرا بیڈ منٹن انٹرنیشنل : جامعہ کے طالب علم کو گولڈ اور سلور میڈل
اگانڈا پیرا بیڈ منٹن انٹرنیشنل : جامعہ کے طالب علم کو گولڈ اور سلور میڈل

 


نئی دہلی : خالد،پی ایچ ڈی اسکالر،شعبہ ہندی جامعہ ملیہ اسلامیہ نے اگانڈا میں منعقد پیرا بیدمنٹن انٹرنیشنل دوہزار بائیس میں ہندوستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈبلز مقابلے میں طلائی تمغہ اور سنگلز مقابلے میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ بیڈمنٹن کا یہ مقابلہ بیڈمنٹن کنفیڈریشن،افریقہ نے بیڈ منٹن ورلڈ فیڈریشن (بی ڈبلیو ایف) کے زیر اہتمام   کمپالا اگانڈا میں مؤرخہ تیرہ ستمبر دوہزار بائیس تا اٹھارہ ستمبر دوہزار بائیس میں منعقد کیا تھا۔

 خالد اور اس کے ساتھی ششانک کمار نے ڈبلز مقابلے میں اپنے جاپانی حریف کوہرایا تھا اور اس نے جاپانی حریف کے خلاف بہت کم فرق سے سنگلز مقابلہ گنوایا تھا۔

 اگانڈا میں ہندوستانی کمشنر جناب اے۔اجے۔کمار نے خالد اور ہندوستانی ٹیم کے دیگر اراکین کو انڈین ہائی کمیشن،کمپالا،اگانڈا میں توصیف نامے بانٹ کر ان کی قدر افزائی کی۔

 خالد دارالحکومت راجدھانی دہلی کی پیرا بیدمنٹن میں قومی سطح پر نمائندگی کرتے ہیں اور اس کامیابی کے ساتھ ہی خالد دہلی کے ایسے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں جس نے کسی بین الاقوامی پیرا بیڈمنٹن مقابلہ جیتا ہے۔

 پروفیسر نجمہ اختر،شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے خالد کو ان کی کامیابی کے لیے مبارک باد دی اور ان کے روشن و تابناک مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہا رکیا۔

 ’مجھے اس کامیابی پر بہت مسرت ہورہی ہے۔یہ میرا خواب ہے کہ میں پیرا لمپکس اور پیرا ایشائی کھیلوں میں ہندوسان کے لیے تمغے جیتوں۔

 اس سے پہلے سنگلز مقابلے میں انھوں نے چوتھے نیشنل پیرا بیڈمنٹن چمپئن شپ میں  کانسے کا تمغہ جیتا تھا اور ڈبلز مقابلے میں بھی کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔اس مقابلے کو پیرا اسپورٹس ایسوسی ایشن،اڈیشا نے بھونیشور میں دسمبر دوہزار اکیس میں منعقد کیا تھا۔وہ دہلی کے پہلے کھلاڑی ہیں جنھوں نے کسی قومی سطح کے پیرا بیڈ منٹن مقابلے میں کوئی تمغہ جیتاہے۔

 پی ایچ ڈی میں رجسٹریشن سے پہلے انھوں نے جامعہ ملیہ اسلامیہ سے سوشل ورک(ایم ایس ڈبلیو)میں ماسٹر اور ہندی سے ایم اے کیا تھا۔