عصمت شرمین: 13 طلائی تمغے اپنے نام کرنے والی ذہین طالبہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 01-04-2021
 تیرہ طلائی تمغے  اپنے نام کرنے والی ذہین طالبہ عصمت  شرمین
تیرہ طلائی تمغے اپنے نام کرنے والی ذہین طالبہ عصمت شرمین

 

 

 گریجاشنکر شکلا / منگلور

اسےکہتے ہیں کثیر الجہت صلاحیتوں سے مالا مال ٹیلینٹ ! صرف ایک نہیں بلکہ عصمت شرمین نے سول انجینرنگ کے فائنل میں 13 طلائی تمغے جیت کر نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ وہ اپنی یونیورسٹی کی ٹاپر بھی بن گئی ہیں۔ عصمت شرمین اس عظیم کارنامے کے بعد اتنی پرجوش ہیں کہ اب وہ مسابقاتی امتحان میں بیٹھ کر ایک اور نئی اونچائی تک پہنچنے کا ارادہ رکھتی ہیں ۔

عصمت شرمین منگلور کےسیادری کالج آف انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ میں سول انجینئرنگ کی طالبہ ہیں۔ اس کا کالج وشوریا ٹیکنیکل یونیورسٹی ، بنگلور سے وابستہ ہے۔ حال ہی میں یونیورسٹی کے نتائج سامنے آئے ہیں۔ عصمت شرمین نے نہ صرف سول انجینئرنگ میں بلکہ پوری یونیورسٹی میں 9.42 سی جی پی اے اسکور کے ساتھ ٹاپ کیا ہے۔

یونیورسٹی کے چانسلر ، وجھو بھکت سی نے ایک تقریب میں عصمت شرمین کو اعزاز سے نوازا۔ ان کی کامیابیوں پر انہیں 13 سونے کے تمغے بھی دیئے گئے۔ اس کے علاوہ دھیرج ایم یونیورسٹی امتحان میں دوسرے نمبر پر آئے تھے۔ اسے 8.57 سی جی پی اے نمبر ملے ہیں۔

عصمت شرمین کے اس کارنامے کو آئی اے ایس آفیسر محمد محسن نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے ، جس کی بے حد تعریف کی جارہی ہے۔ ساتھ ہی ان کے روشن مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا گیا ہے۔

 

عصمت شرمین کا کہنا ہے کہ وہ ایک عام فیملی سےہیں اور وہ مسابقاتی امتحان میں کامیاب ہو کر کنبہ کے افراد کی حیثیت تبدیل کرنا چاہتی ہے۔

شرمین کا سرمایہ

-نجاگونپا گروولنگاپا ہاکاپکی گولڈ میڈل

- آر ایس شیٹی گولڈ میڈل وشویسوریا کوآپریٹو بینک

-جین یونیورسٹی گولڈ میڈل

-ڈسٹر. ایم سی سرینواسا مورتی میموریل کیش ایوارڈ

-آر ایچ ایس سدھیلنگا سول انجینئرنگ میموریل ایوارڈ

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ سلور جوبلی گولڈ میڈل

 جیوتی گولڈ میڈل