فلک: کامن ویلتھ کراٹےمیں کریں گی ہندوستان کی نمائندگی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 05-09-2022
فلک:  کامن ویلتھ کراٹےمیں کریں گی ہندوستان کی نمائندگی
فلک: کامن ویلتھ کراٹےمیں کریں گی ہندوستان کی نمائندگی

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

 آپ میں سےاکثرٹیلی ویزن پرآل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کی باحجاب ترجمان سیدہ فلک کو دیکھا ہوگا۔ جی ہاں سیدہ فلک نہ صرف مجلس کی ایک فعال رکن ہیں۔ وہیں وہ سماجی کاموں میں بھی پیش پیش رہتی ہیں۔ یہ ان کی زندگی کا سیاسی پہلو ہے۔ تاہم ان کی اصل شناخت کراٹے چیمپئن کی ہے

ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کی کراٹے چیمپئن سیدہ فلک کو آئندہ 'کامن ویلتھ کراٹے چیمپین شپ' میں ہندوستان کی نمائندگی کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ یہ چیمپین شپ  آئندہ  7 ستمبر سے شروع ہوگی جو کہ 11 ستمبر2022 تک برمنگھم اور انگلینڈ  جاری رہے گی۔ سیدہ فلک  68 کلوگرام سینئر خاتون کمائٹ کیٹیگری(Kumite category) میں مقابلہ کریں گی۔

awazthevoice

 سیدہ فلک ریاست تلنگانہ کی پہلے  ایسی خاتون ہیں جنہوں نے عالمی اور ایشین کراٹے چیمپئن شپ ٹورنامنٹس میں ہندوستان کی نمائندگی کی ہے۔ بتادیں کہ سیدہ فلک اس وقت سلطان العلوم کالج سے ایل ایل بی کر رہے ہیں ۔اس کے علاوہ وہ آل انڈین مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) پارٹی کے رکن بھی ہیں۔

اب تک انہوں نے 20 قومی اور 22 بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لیا ہے۔ وہ حیدرآباد کی "گولڈن گرل" کے طور پر بھی جانی جاتی ہیں۔ سیدہ فلک نے کہا کہ کراٹے سے ان کا تعارف ان کی بڑی بہن نے کرایا تھا۔ ابتداً میں نے اپنے دفاع کے لیے اور اپنی فٹنس کو برقرار رکھنے کے لیے سیکھا تھا۔ پھر میں نے اس کو بطور پیشہ اپنا لیا۔

وہ بتاتی ہیں کہ جب میں نے اپنے والدین کو بتایا کہ میں اسے بطور پیشہ اختیار کرنا چاہتی ہوں  تو وہ  حیران و پریشان ہوگئے۔ تاہم، میری بڑی بہن نے  میرے والدین کو اس کے لیے آمادہ کر لیا۔ جب والدین سے اجازت مل گئی تو میں نے باضابطہ اس کی ٹریننگ لینی شروع کر دی۔

awazthevoice

کراٹے کھلاڑی کے طور پر سیدہ فلک کا قومی اور بین الاقوامی فاتح کا سفر 2006 میں اس وقت شروع ہوا جب انہوں  نے ایک انٹر اسکول مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ اپنے مستقبل کے اہداف کے بارے میں بات کرتے ہوئے سیدہ فلک نے کہا کہ  وہ مستقبل میں بھی کراٹے سے جڑی رہے گی۔ وہ خواتین کے لیے اکیڈمی بھی شروع کرنا چاہتی ہے۔

سیاسی سرگرمیوں پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  فی الحال ان کے لیے سیاست پر پوری توجہ مرکوز کرنا بہت مشکل ہے۔ تاہم، وہ لوگوں کے چیلنجوں کو سمجھنے اور قابل عمل حل فراہم کرنے کے لیے اس موقع کو استعمال کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

 حجاب اور کراٹے

اسپورٹس پرسن ہونے کے ناطے، اپنی مذہبی شناخت کو برقرار رکھنا تھوڑا مشکل ہوسکتا ہے۔ تاہم، حجاب کے کھیل کے اپنے سفر کا اشتراک کرتے ہوئے، فلک نے کہا، "میں نے ڈھائی سال پہلے اپنی مرضی سے دوپٹہ پہننا شروع کیا تھا۔ پہلے تو یہ تھوڑا سا مسئلہ ہوا لیکن پھر مجھے عادت ہو گئی۔ تاہم، میں اسے تربیت کے دوران نہیں پہنتی۔

 

awazthevoice

انہوں نے مزید کہا کہ "میں نے اس سال جنوری میں حجاب پہننا شروع کیا جب سے مجھے اللہ کی طرف سے ہدیہ (ہدایت) ملی"۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا وہ اپنے کیرئیر کو مدنظر رکھتے ہوئے حجاب پہننے کے بارے میں خوف محسوس کرتی ہیں، چیمپئن نے کہاکہ"میں اسے اپنے کیریئر میں رکاوٹ نہیں سمجھتی۔"

فلک کے مستقبل کے مقاصد

اپنے مستقبل کے اہداف پر روشنی ڈالتے ہوئے فلک نے کہا کہ وہ بہاؤ کے ساتھ چلنا پسند کرتی ہے اور جب تک ممکن ہو کراٹے کو جاری رکھنا چاہتی ہے۔ گولڈن گرل نے یہ بھی بتایا کہ وہ اپنے دفاع پر زور دیتے ہوئے خصوصی طور پر خواتین کے لیے اکیڈمی شروع کرنا چاہیں گی۔