فرح ناز: ایک سریلی آواز جس کو گھر والوں نے ہی پسند نہیں کیا تھا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 30-03-2021
 انڈین آئیڈل سنسنی  فرح ناز
انڈین آئیڈل سنسنی فرح ناز

 

 

کاوش عزیز / لکھنؤ

سال 2010 میں فرح ساریگاما لٹل چیمپز میں اپنی عمر میں دو گنی شرکاء کے سامنے اپنی گلوکاری کا ہنر دکھا چکی ہیں- اس دوران انڈین آئیڈل کے ججوں نے فرح کو مختلف القاب سے نوازا تھا۔ فرح خان ان کو ڈرامہ کوئین کہتی تھیں ، سونوں نگم انہیں سروں کی ملکہ جبکہ انو ملک کے لئے وہ چھوٹے پیکٹ میں ایک بڑا دھماکا تھیں ۔

 اورئی کی رہائشی فرح کا کہنا ہے کہ ان کا سفر آسان نہیں تھا - وہ کہتی ہیں کہ بچپن میں ہی میرے والدین نے مجھے لکھنؤ میں میری خالہ کے گھر رہنے کے لئے مجھے بھیج دیا تھا۔ اس نے بتایا کہ میں بچپن سے ہی گنگناتی رہتی تھی ۔ خالہ اکثر میری آواز سنتی رہتی تھی ۔ ان کی کوششوں کی وجہ سے 'سارےگاماپا لٹل چیمپز' کے لئے آڈیشن دیا اور ان کا انتخاب بھی ہو گیا ۔ اس وقت میں دس سال کی تھی ، اس اسٹیج پر میں نے پہلی بار گانا گایا 'ان سے ملی نظر تو میرے ہوش اڑ گیۓ '۔

جج الکا یاگنک نے اس وقت فرح کی کارکردگی کو پسند کیا ۔ فرح وضاحت کرتی ہیں کہ "میں نے موسیقی کی کوئی باقائدہ تربیت نہیں لی۔ اس کے باوجود مجھے ٹاپ 8 میں جگہ ملی ، وہاں سے ہی مجھے پہچان ملی۔ جب میں لکھنؤ واپس آئی تو یہاں کے لوگوں نے مجھے اتنا پیار دیا کہ میں نے موسیقی کی باقائدہ تعلیم حاصل کرنا شروع کردی۔ فرح کا کہنا ہے کہ میرے گھر والوں میں سے کوئی بھی میرے گانوں سے خوش نہیں تھا۔ جب انہوں نے پہلی بار گانا گایا تو ان کی دادی نے انہیں بلایا اور ڈانٹا۔ چونکہ میں ایک مہذب خاندان سے تعلق رکھتی ہوں جہاں سب نمازی پرہیزگار ہیں ۔ میرا گانا گانا کسی کو پسند نہیں تھا ۔ 

وہ کہتی ہیں کہ خاندان کے افراد کے احتجاج کے باوجود موسیقی سے میری محبت میں اضافہ ہوا۔ میری خالہ اور خالو نے اس سفر میں میرا بھرپور تعاون کیا۔

کلاسیکل گانے کے گر استاد گلشن سے سیکھے

فرح جانوروں کو بہت پسند کرتی ہے۔ فرح کورونا دور میں انڈین آئیڈل 2020 میں ایک گائے کے ساتھ اسٹیج پر پہنچی۔ فرح نے گائے کو اپنی خوش قسمت گائے قرار دیا اور اس کی کارکردگی نے ججوں کے دل جیت لئے۔ پہلی بار ، انڈین آئیڈل کو تماشائیوں کے بغیر منعقد کیا گیا تھا ۔ اس وقت فرح کی ساری توجہ موسیقی پر مرکوز ہے اور وہ اپنی آواز سے دنیا میں اپنے لئے ایک الگ مقام پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں ۔