اجمل سپر 40 :نیٹ میں 240 سے زائد طلباء نے ماری بازی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 09-09-2022
اجمل سپر 40 :نیٹ میں  240 سے زائد طلباء   نے ماری بازی
اجمل سپر 40 :نیٹ میں 240 سے زائد طلباء نے ماری بازی

 


 گوہاٹی: اجمل سپر 40 نے ایک بار پھر شمال مشرقی ہند سے تعلیم کی روشنی پھیلائی ہے۔اس تعلیمی مہم نے اس سال پھر ’’نیٹ‘‘ کے امتحان میں جھنڈے گاڑے ہیں ۔ اجمل سپر 40 نیٹ 2022 کے امتحانات میں تاریخی کامیابی کے ساتھ ملک بھر میں توجہ کا مرکز بن رہا ہے۔اس بار 240 سے زائد طلباء نے ریاست کا سر فخر سے بلند کیا۔

نیٹ 2022 کے انٹرنس امتحان میں اجمل سپر 40 میں 720 میں سے 641 ویں نمبر پر رہے،اس کے ساتھ ایس حسین، جے اختر (638)، نبی الاسلام (636)، حبیبہ فردوس (635)، شاہد احمد (635)، صبا (631)بھی کامیاب ہونے والے امیدواروں میں شامل ہیں۔

اہم بات یہ ہے کہ کامیابی حاصل کرنے والے اس ہونہار طلبہ میں سے زیادہ تر مالی طور پر پسماندہ ہیں۔ ضرورت مند ہونہار طلباء کے ڈاکٹر اور انجینئر بننے کے خواب کو پورا کرنے کے لیے اجمل خاندان نے اجمل سپر 40 نامی ایک تعلیمی اسکیم اپنائی۔اجمل سپر 40 نے آل انڈیا سطح پر ایک منفرد شناخت حاصل کی ہے۔

awazurdu

اجمل فاؤنڈیشن کے سربراہ مولانا بدر الدین اجمل اورسراج الدین اجمل نے ان سب کی تعلیم کا پورا خرچ ادا کیا۔اجمل فاؤنڈیشن کے ذریعے مفت کوچنگ فراہم کی گئی۔ دوسری جانب اجمل سپر 40 نے مالی طور پر مضبوط طلباء کو ایڈوانس کوچنگ کے ساتھ خصوصی رعایت فراہم کرکے ان کے خواب کو پورا کرنے کی بھرپور کوشش کی۔ ان ہونہار طلباء کو ہنر مند اساتذہ نے کوچنگ فراہم کی تھی۔

اجمل سپر 40 کے اساتذہ نے دن رات مل کر طلباء کے خوابوں کی تکمیل کے لیے بھرپور کوششیں کیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج اجمل سپر 40 کے طلباء اپنی کارکردگی سے نام کمانے کے قابل ہیں۔ اجمل سپر 40 کی اس تاریخی کامیابی پر اجمل فیملی پرجوش ہے۔

awaz

اجمل گروپ آف کمپنی کے سی ای اوعامرالدین اجمل، اجمل فاؤنڈیشن کے مولانا بدرالدین اجمل سمیت سراج الدین اجمل اوراجمل فیملی نے اجمل سپر 40 کے کامیاب طلبا کے ساتھ اس سے وابستہ40 اساتذہ اور کارکنوں کو بھی مبارکباد دی ہے۔ اجمل فاؤنڈیشن کے کنوینرڈاکٹرخضراسلام نے اس کامیابی پر اجمل سپر 40 کے تمام اساتذہ کا شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے کہا کہ طلبہ کے لیے دن رات کام کرنے والے اساتذہ کی محنت، فرض شناسی اور طلبہ کی توجہ کی وجہ سے آج میں یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ 2020 میں بھی اجمل سپر 40 سے 84 افراد، 2021 میں 150 افراد نیٹ میں جگہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔ اجمل سپر 40 کے ہنر مند اساتذہ کی تربیت اور طلباء کی استقامت کی وجہ سے 240 سے زائد طلباء نیٹ 2022 لیا تھا-

یاد رہے کہ اجمل سپر 40 2016 میں اجمل فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اس فلسفے کے تحت قائم کیا گیا تھا کہ ہر فرد کامیاب ہونے کے لیے پیدا ہوتا ہے۔ جن ضورت مندوں کو تعلیم کا معقول پلیٹ فارم نہیں مل رہا ہے انہیں اجمل سپر 40 نے سہارا دینے کی پہل کی جو بہت کامیاب ثابت ہوئی ہے۔

awazurdu

اجمل سپر 40 معیاری رہنمائی اور تعلیم فراہم کرنے اور ہندوستان کی شمال مشرقی ریاستوں کے پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ ہونہار طلباء کو مذہب، ذات اور برادری سے قطع نظر ڈاکٹروں اور انجینئر بننے کی ان کی حقیقی صلاحیتوں کا ادراک کرنے کے لیے ایک پیشرو رہا ہے۔ تاکہ وہ ہماری قوم کو دنیا میں ترقی یافتہ اور خوشحال بنانے میں اپنا حصہ ادا کر سکیں۔