احمد ابن عمر: کشمیر اور بالی ووڈ کے رشتے کی نئی کڑی

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 24-01-2022
احمد ابن عمر: کشمیر اور بالی ووڈ کے رشتے کی نئی کڑی
احمد ابن عمر: کشمیر اور بالی ووڈ کے رشتے کی نئی کڑی

 

پ۰

احسان فاضلی،سری نگر

بالی ووڈ اور کشمیر کا رشتہ کوئی نیا نہیں،ہم ہند فلموں میں ایسی فلمیں اور گیت سنتے اور دیکھتے آئے ہیں جنہیں کشمیر کی وادیوں میں فلمایا گیا ہے۔ مگر اب ایک بڑی تبدیلی آئی ہے ،پچھلی دہائیوں میں کشمیر میں فلموں کی شوٹنگ تو نہیں ہوسکی لیکن کشمیری ضرور بالی ووڈ پہنچ گئے۔فلموں میں کشمیری چہرے نظر آنے لگے۔اب اس میں ایک نئی کڑی جڑ گئی،جس کا نام احمد ابن عمر ہے،وہ کشمیر کے ان خوش نصیب بچوں میں سے ایک ہے جنہیں بالی ووڈ میں کام کرنے کا موقع مل رہا ہے۔ اگرچہ وہ پہلا بچہ نہیں ہے جسے بالی ووڈ میں کام کرنے کا موقع مل رہا ہے، مگر وہ وادی کشمیر کا سب سے کم عمر ایسا بچہ ہے،جسے ایک میگا اسٹارر، بالی ووڈ فلم میں کام کرنے کا نادر موقع ملا ہے، وہ مشہور ادارکار عامر خان کی آنے والی ’لال سنگھ چڈھا‘ میں نوجوان عامر خان کا کردار ادا کر رہا ہے۔

دس سالہ احمد ابن عمر ایک تاجر کا بیٹا ہے،اس کا تعلق سری نگر کے ایک مرکزی علاقے زل داگر سے ہے۔ خیال رہے کہ پانچ سال پہلے کشمیر کی ایک نوعمر لڑکی زائرہ وسیم عامر خان کی فلم "دنگل" میں پھوگٹ بہنوں میں سے ایک کے کردار کے لیے مشہور ہوئی تھیں، جنھوں نے نیشنل فلم فیئر ایوارڈ حاصل کیے تھے۔ اب دوبارہ عامر خان کی ہی فلم میں ایک نوجوان کمشیری کام کر رہے ہیں۔عامرخان کی فلم لال سنگھ چڈھا میں کرینہ کپور مرکزی ادا کر رہی ہیں، اس سال اپریل میں بیساکھی کے موقع پریہ فلم ریلیز کی جائے گی۔

احمد بن عمرنےکہا کہ میں عامر خان (لال سنگھ چڈھا) کے بچپن کا کردار ادا کر رہا ہوں، جو بہت ہی قابل لڑکا ہے اور وہ سخت محنت کرکے اپنی زندگی کا مقصد حاصل کر لیتا ہے۔ فی الوقت احمد ابن عمر ٹنڈیل باسکو اسکول، سری نگر میں چوتھی جماعت کا طالب علم ہیں۔انہوں نے کہا کہ انہیں بچپن سے ہی اداکاری میں دلچسپی تھی۔  وہ چار سال کی عمرسے وہ اداکاری کرنےلگے تھے۔ گزشتہ چھ سالوں کے دوران انہیں نیشنل اور کمرشل سطح پر اداکاری کی ہے۔احمد اس بات پر خوش ہیں کہ انہیں"سخت آڈیشنز" کے بعد 2019 میں ریلیز ہونے والی نوٹ بک میں نوجوان کیپٹن کبیر کول کا مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ اس دوران احمد نے بچوں کے اداکاروں کی تلاش میں متعدد آڈیشنز دیا تھا۔ اگرچہ انہیں بہت زیادہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے باوجود انہوں نے ہمت نہیں ہاری کیوں کہ انہیں معلوم تھا کہ بالی ووڈ میں کوالیفائی کرنے کے لیے اس طرح کے آڈیشنز ہوتے رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان عامر خان کا کردار ادا کرنے کے لیے منتخب ہونا، ان کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔ اس نے ان کے اعتماد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ جب انہیں معلوم ہوا کہ فلم "لال سنگھ چڈھا" کے لیے چائلڈ ایکٹر کی تلاش کی جا رہی ہے۔انہوں نے بھی آڈیشن دیا۔

احمد بن عمر لال سنگھ چڈھا کے ای-آڈیشن میں منتخب ہوئے۔ وہ اسے اپنی زندگی کا بہترین لمحہ قرار دیتے ہیں۔ اسی دوران یعنی 2019 میں قومی ٹیلی ویژن اشتہارات اور میوزک ویڈیوز کے علاوہ نوٹ بک(Notebook) اور یمبرزل(Yemberzal ) کا کردار ادا کیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد عامر خان اور ان کے ڈائریکٹرز اور پروڈیوسرز کی ٹیم کے ساتھ "کئی تربیتی سیشنز، ورکشاپس،سیشنز اور انٹرویوز ہوئے۔ ان کی ٹریننگ اس وقت تک جاری رہی،جب تک کہ انہوں نےایک سکھ نوجوان کے طور پر کام کرنا شروع نہیں کردیا۔

وہ بتاتے ہیں کہ ٹریننگ کے دوران خوراک سے لے کر بولی تک بہت سی چیزیں شامل تھیں کیونکہ اداکار کو مطلوبہ صورت حال کی عکاسی کرنے کے لیے تمام پیرامیٹرز پر کام کرنا ہوتا ہے۔ وہ صبح 3 بجے اٹھتے تھے اور دیر تک سیٹ پر چلتے رہتے تھے۔

احمد ابن عمر کوامید ہی ان کے کردار کو ضرور سہراہا جائے گا۔ فلم کی شوٹنگ چندی گڑھ سمیت مختلف ایک سو سے زائد مقامات پر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ میرے لیے اب تک کا سب سے بڑا موقع ہے،مجھے اپنے کردار کی شوٹنگ میں پورا ایک سال لگ گیا۔عامر خان نے فلم کی شوٹنگ کے لیے گزشتہ سال اپنی ٹیم کے ساتھ کشمیر کا بھی دورہ کیا۔

احمد ابن عمر کے والد ایک تاجر اور والدہ گھریلو خاتون ہیں۔ان کو اپنے والدین کی جانب سے ہمیشہ حوصلہ ملا ہے۔ انہوں نے ان کی صلاحیتوں کو پہچانا۔انہوں نے نہ صرف ان کی رہنمائی کی بلکہ ان کا ہر طرح سے تعاون کیا۔

احمد ابن عمراپنی پڑھائی جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ اداکاری بھی کر رہے ہیں اورتعلیم حاصل کرنے کے بعد اداکاری کوہی اپنا کیریئر بناناچاہتے ہیں۔