عادل: ایک منٹ میں23 جادوئی کرتب دکھانے والے نوجوان

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 10-06-2022
 عادل: ایک منٹ میں23 جادوئی کرتب دکھانے والے نوجوان
عادل: ایک منٹ میں23 جادوئی کرتب دکھانے والے نوجوان

 

 

آوازی دی وائس،کوچی

بچوں کو جادوئی چیزیں بہت زیادہ اپنی طرف متوجہ کرتی ہیں، شاید یہی وجہ ہے کہ بچے جادو کا کھیل دیکھنا پسند کرتے ہیں اورعام طور پر بچے جادو سے متاثر بھی ہوتے ہیں، تاہم جیسے جیسے ہم بڑے ہوتے ہیں، ہم یہ معلوم کرنا شروع کردیتے ہیں کہ یہ سب کیسے ہوا۔

اگرچہ ان میں کئی چیزیں معمہ بنی ہوئی رہ جاتی ہیں۔ تاہم ایک نوجوان نے حالیہ دنوں میں جادوکی دنیا میں منفرد نام کمایا ہے۔ ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان عادل ایس نے ایک منٹ کے اندر 23 جادوئی کرتب دکھاکراپنے نام تین ریکارڈ درج کرالیے۔

عادل کو بچپن سے ہی جادومیں دلچسپی تھی۔اس لیے وہ جادو کی تراکیب سیکھنے لگے۔ جب وہ صرف 10 سال کے تھےتوانہوں نےایک جادوگر کو دیکھا۔ ان سے وہ بہت زیادہ متاثر ہوئے۔ ان کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے جادوگر نے اندازہ لگالیا کہ بچہ کیا سوچ رہا ہے؟ پھر جادو گرنےعادل کو جادو سکھانے کا فیصلہ کیا۔

خیال رہے کہ عادل ابھی انجینئرنگ کےپہلےسال کاطالبِ علم ہے۔ وہ انڈیا بک آف ریکارڈز، ایشیا بک آف ریکارڈز، اور انٹرنیشنل بک آف ریکارڈز میں اپنا نام درج کروانے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔

عادل بتاتے ہیں کہ میں ہمیشہ اپنے نام ایک ریکارڈ چاہتا تھا۔ میں نے ایسا کام کیا، جوایک لمحہ میں کیاجو ریکارڈ کے درجہ میں رکھتا ہے۔ انہوں نے ایک منٹ کے اندر جلتی ہوئی چھڑی کو لوہے کی سلاخ بنا دیا۔ کاغذ پر بنی ہوئی کبوتر کو زندہ کبوترمیں تبدیل کردیا۔ نیزانہوں نے جلتی ہوئے آگ کے شعلوے سے گلاب کا پھول بنا ڈالا۔

عادل نے لاک ڈاؤن کے دوران انڈیا بک آف ریکارڈز کے لیے ڈیمو پیش کیا تھا۔ جب وہ گیارہویں جماعت میں تھے، تبھی سے وہ اپنا نام ریکارڈ کرانا چاہتے تھے۔ وہ بتاتے ہیں کہ میں مختصروقت میں جادو کے کرتب دکھانے کے بعد ریکارڈ بنانے کے زمرے میں آگیا۔

عادل سے قبل ترواننت پورم سے تعلق رکھنے والے اسوین تھے، جنہوں نے بگ باس سیزن 4  میں حصہ لیا تھا۔ انہوں نے ایک منٹ میں 18 کرتب دکھا کر وہ جگہ بنائی تھی۔ عادل نے ان کا ریکارد توڑ کراپنے نام نیا ریکارڈ بنا لیا۔

انڈیا بک آف ریکارڈ حاصل کرنے کے بعد عادل ایشیا بک آف ریکارڈز اور انٹرنیشنل بک آف ریکارڈز میں بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔ عادل کا کہنا ہے کہ جادو سے متعلق میرا جنون بچپن سے ہی ابھی تک برقرار ہے۔ اس میں میں کبھی کمی واقع نہیں ہوئی ہے۔ وہ بتاتے ہیں کہ یہ ایک ہنر ہے، صرف چند لوگوں کے پاس موجود ہے۔ عادل کہتے ہیں کہ لوگوں کے سامنےجادو کرنے کے قابل ہونا ایک اعزاز کی بات ہے۔

جادو کے علاوہ عادل آٹوموبائل میں بھی دلچسپی رکھتےہیں۔ انہوں نےآٹورکشاانجنوں کا استعمال کرکے جیپ بنایا تھا، اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی تھی۔