زیلنسکی اسرائیل میں پوتن کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
زیلنسکی اسرائیل میں پوتن کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار
زیلنسکی اسرائیل میں پوتن کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار

 

 

 کیف : یوکرین کے صدر وولودی میر زیلنسکی نے کہا ہے کہ وہ جنگ بندی کی شرط پر اسرائیل میں روسی صدر ولادی میر پوتن کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

زیلنسکی نے ہفتے کو کہا کہ انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیت سے کہا کہ وہ یروشلم میں پوتن سے ملاقات کے لیے تیار ہیں۔ بینیت نے پوتن کے ساتھ ملاقات کے لیے ماسکو کا دورہ کیا اور زیلنسکی، فرانس اور جرمنی کے رہنماؤں سے بار بار بات کی۔ زیلنسکی نے کہا کہ بینیت نے انہیں پوتن کے ساتھ اپنی بات چیت کے بارے میں آگاہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ تفصیلات شیئر نہیں کر سکتے۔ خیال رہے کہ پوتن نے زیلنسکی کی طرف سے مذاکرات کی متعدد سابقہ ​​پیشکشوں کو نظر انداز کیا ہے۔

روسی حملے میں 579 یوکرینی ہلاک، ہزار سے زائد زخمی

اقوام متحدہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق دفتر نے کہا ہے کہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے یوکرین میں 579 شہری ہلاک اور ایک ہزار سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔ خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق اقوام متحدہ کے کمشنر برائے انسانی حقوق کے دفتر کا ہفتے کو کہنا ہے کہ ’جو لوگ مارے گئے ان میں 42 بچے شامل ہیں جب کہ 54 بچے زخمی ہوئے۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق دفتر نے ایک روز پہلے 564 شہریوں کی ہلاکت اور 982 کے زخمی ہونے کو دستاویزی شکل دی ہے۔ دفتر کا کہنا ہے کہ زیادہ تر ہلاکتیں ایسے دھماکہ خیز ہتھیاروں کے نتیجے میں ہوئیں جو’بڑے علاقے متاثر کرتے ہیں۔‘جیسا کہ بڑی توپوں سے گولہ باری اور میزائل حملے۔ اقوام متحدہ کے حکام نے کہا ہے کہ ان کا ماننا ہے کہ ہلاکتوں کی حقیقی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے جو اب تک ریکارڈ کی گئی ہے کیوں کہ ان معلومات کے ملنے کا عمل سست ہے اور بہت سی اطلاعات کی تصدیق کی ضرورت ہے۔