طالبان کوروکنے کے لئے زلمے خلیل زادسرگرم

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 10-08-2021
طالبان کوروکنے کے لئے زلمے خلیل زادسرگرم
طالبان کوروکنے کے لئے زلمے خلیل زادسرگرم

 

 

دوحہ

امریکی وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ افغانستان میں امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد رواں ہفتے طالبان پر مسلح کارروائیوں کو روکنے کیلئے دباؤ ڈالیں گے۔ الجزیرہ کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والے مذاکرات میں زلمے خلیل زاد طالبان پر مسلح کارروائیوں کو روکنے کے لیے زور دیں گے۔

محکمہ نے مزید بتایا کہ افغانستان کی صورتحال پر بات چیت کے لیے تین دن کے دوران کئی منصوبہ بند دورے شیڈول کیے گئے۔

محکمہ نے مزید کہا ، “سفیر خلیل زاد دوحہ میں ہوں گے تاکہ افغانستان میں تیزی سے بگڑتی صورتحال پر مشترکہ بین الاقوامی ردعمل مرتب کیا جا سکے۔”

واضح رہے کہ طالبان نے چار دنوں میں افغانستان کے چھٹے صوبائی دارالحکومت پر قبضہ کر لیا ہے۔ طالبان کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ اس نے شمالی صوبے سمنگان کے دارالحکومت ایبک کو زیر کر لیا ہے۔