زاہدقریشی:امریکہ میں اولین مسلم فیڈرل جج

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
زاہدقریشی:امریکہ میں اولین مسلم فیڈرل جج
زاہدقریشی:امریکہ میں اولین مسلم فیڈرل جج

 

 

نیوجرسی: امریکی جج زاہد قریشی نے ڈسٹرکٹ جج کا منصب سنبھال لیا ہے۔

ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق زاہد قریشی کی حلف برداری کی تقریب نیوجرسی میں ہوئی جس کے بعد انھوں نے امریکا کے ڈسٹرکٹ جج کا عہدہ سنبھال لیا۔

زاہد قریشی امریکی تاریخ کے پہلے مسلمان ہیں جنہیں صدربائیڈن نے فیڈرل بینچ پر تعینات کیا ہے۔

واضح رہےکہ زاہد قریشی 3 سال سے مجسٹریٹ جج کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

گورنر مرفی، سینیٹر کوری بوکر اور سینیٹر مینیڈیز کی جانب سے امریکی صدر کے اقدام کی ستائش کی گئی ہے۔

غور طلب ہے کہ زاہد قریشی کا تعلق برصغیرسے ہے۔ ایسے میں امریکہ کے عام مسلمانوں کے ساتھ ساتھ جنوب ایشیائیوں میں خوشی کی لہرہے۔(ایجنسی)