یوگا ڈے : چین میں ایک دن قبل منا لیا گیا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 21-06-2021
چین میں یوگا
چین میں یوگا

 

 

 بیجنگ: بیجنگ:بین الاقوامی یوگا ڈے سے ایک دن پہلے چین میں ہندوستانی سفارت خانے میں منعقد یوگا کیمپ میں سو سے زیادہ چین کے یوگا سے محبت کرنے والوں نے حصہ لیا۔ سال 2014 چین میں21 جون کو ہندوستان کے قدیم یوگا سسٹم کے یوگا کا عالمی دن نے مقبولیت حاصل کرلی ہے۔ چین میں بین الاقوامی یوم یوگ بڑے جوش و جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ چین میں ہندوستانی سفیر وکرم مصری اور نائب سفیر ڈاکٹر ایکنو ومل نے انڈیا ہاوس میں منعقدہ اس یوگا پروگرام میں شرکت کی۔

مصری نے کہا کہ عالمی سطح پر یوگا سے وبائی بیماری کے دوران جسمانی اور روحانی بنیادوں پر صحت مند رہنے کی راہ ہموار ہوتی ہے۔ اس دورمیںبیرونی مسائل کی وجہ سے ہماری ذہنی حالت بہتر نہیں ہوسکتی، یوگا کے ذریعہ آپ خود دماغ اور جسم دونوں کو طاقت اور توانائی فراہم کرتے ہیں۔

انہوں نے ہندوستانی سفارت خانے میں واقع سوامی ویویکانند ثقافتی مرکز میں یوگا کا اہتمام کیا۔یوگی یوگا اسکول میں بہت سارے چینی یوگس ٹرینر موجود ہیں۔