یمن ۔ اذان سے نیند میں خلل امام کا وحشیانہ قتل

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 26-03-2021
اذان پر قتل
اذان پر قتل

 

 

اذان سے نیند میں خلل پڑا توامام کا قتل کردیا۔یہ واقعہ ہوا ہے یمن کے شہر تائز کے الدربہ ال اولیہ محلے میں الرحمہ مسجد کے امام کی اذانِ فجر سے قاتل کی نیند خراب ہوگئی جس پر اُس نے مسجد کے امام کا سر کچل دیا۔ ملزم کی شناخت 35 سالہ قاسم محمد الزبیدی کے نام سے ہوئی ہے۔

قاسم پر الزام ہے کہ فجر کی اذان سے نیند میں خلل پڑنے پر وہ چھڑی لے کر مسجد کی جانب گیا اور 80 سالہ امام شیخ الزغوری پر پے در پے وار کئے۔

چھریوں کے وار سے امام موقع پر ہی ہلاک ہوگیا تاہم قاتل نے پتھروں سے اس کا سر بھی کچلا۔ مبینہ قاتل دوسرے موقعوں پر بھی شیخ الزغوری پر حملہ کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں مروجہ سلامتی اور استحکام کی عدم فراہمی کی وجہ سے یمن میں پچھلے کچھ سالوں کے دوران جرائم میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔