یایرلاپد اسرائیل کے نئے وزیر اعظم

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 01-07-2022
یایرلاپد اسرائیل کے نئے وزیر اعظم
یایرلاپد اسرائیل کے نئے وزیر اعظم

 

 

تل ابیب: مسٹر یر لاپد نے اسرائیل کے عبوری وزیر اعظم کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔

بی بی سی نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔

سینٹرسٹ پارٹی کے سربراہ مسٹر لاپد کا عروج سابق وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کے ساتھ اس اتحاد کے خاتمے کے بعد ہوا ہے۔

قبل ازیں مسٹر بینیٹ نے موجودہ معاہدے کے مطابق جمعرات کو مسٹر لاپد کو اقتدار سونپ دیا۔ مسٹر لاپد نے کہا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے ساتھ تنازعے کے دو ریاستی حل کے لیے پرعزم ہیں، لیکن عبوری لیڈرکے طور پر ان کہ کوئی نئی پہل شروع کرنے کا امکان نہیں ہے

۔ 58 سالہ مسٹر لاپد سابق ٹی وی نیوز اینکر ہیں جنہوں نے اسرائیل کے سب سے طویل عرصے تک رہنے والے لیڈر بنجامن نیتن یاہو کو گزشتہ جون میں اقتدار سے ہٹا دیا تھا۔ (ایجنسی)