سوشل میڈیاکلچر کا کمال،باپ کی میت پر فوٹو شوٹ

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
سوشل میڈیاکلچر کا کمال،باپ کی میت پر فوٹو شوٹ
سوشل میڈیاکلچر کا کمال،باپ کی میت پر فوٹو شوٹ

 

 

میامی: امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا انفلوئنسر والد کی میت کے سامنے فوٹو شوٹ کروانے کی وجہ سے صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی زد میں آگئیں۔

۔ 20 سالہ جین ریویرا نامی سوشل میڈیا انفلوئنسر اپنے والد کی میت کے سامنے کھڑی ہوئیں اور مختلف پوزز میں 8 تصاویر کھنچوائیں اور اپنے انسٹاگرام پر اپ لوڈ کردیں۔

میامی سے تعلق رکھنے والی ماڈل نے تصاویر کے ساتھ لکھا کہ'پاپا آپ میرے بیسٹ فرینڈ تھے جبکہ آپ نے بہترین زندگی گزاری'۔

انسٹاگرام پر والد کی میت کے سامنے کھنچوائی گئیں تصاویر اپ لوڈ کرنے پر صارفین نے شدید تنقید کی جس کے بعد جین ریویرا نے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈی ایکٹیویٹ کردیا۔ (ایجنسی ان پٹ )