خاتون کے ہاں 9 بچوں کی پیدائش

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
حلیمہ سیسی،ڈاکٹڑوں کے ساتھ
حلیمہ سیسی،ڈاکٹڑوں کے ساتھ

 

 

رباط

مراکش میں افریقی ملک مالی سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے نو بچوں کو جنم دیا ہے اور تمام بچے صحت مند ہیں۔

مالی حکومت نے 25 سالہ حلیمہ سیسی کو 30 مارچ کو علاج معالجے کے لیے مراکش بھیجا تھا تا کہ وہاں ان کی صحت کی بہتر دیکھ بھال کی جا سکے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیدائش سے قبل الٹراساونڈ میں 7 بچوں کی نشاندہی ہوئی تھی۔ خاتون کے ہاں 5 بچیوں اور 4 بچوں کی ولادت ہوئی ہے۔

(ان پٹ ایجنسی)