سعودی عرب، ایران سے اچھے تعلقات کاخواہاں: شہزادہ محمد بن سلمان

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
 شہزادہ محمد بن سلمان
شہزادہ محمد بن سلمان

 

 

ریاض

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب، ایران سے اچھے تعلقات اور ایران میں ترقی اور خوشحالی کا خواہاں ہے۔

سعودی میڈیا کو انٹرویو میں محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب، ایران کو مشکل صورتحال میں نہیں دیکھنا چاہتا، خطے اور دنیا کی ترقی اور خوشحالی کے لیے سعودی عرب اور ایران کے مفادات ایک دوسرے سے وابستہ ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ حوثیوں کے ایرانی حکومت سے مضبوط تعلقات ہیں، تاہم حوثی فطری طور پر عرب اور یمنی ہیں، حوثیوں کو سعودی عرب کا دیا گیا جنگ بندی معاہدہ قبول کر لینا چاہیے۔

(ایجنسی ان پٹ)