مداخلت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے، ذبیح ﷲ مجاہد

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 20-08-2021
 ذبیح ﷲ مجاہد
ذبیح ﷲ مجاہد

 

 

ترجمان افغان طالبان ذبیح ﷲ مجاہد نے کہا ہے کہ تمام ممالک سے دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں مگر مداخلت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے۔ تقریب سے خطاب میں ذبیح ﷲ مجاہد کا کہنا تھا کہ طالبان کسی بھی ملک کے خلاف دشمنی کے جذبات نہیں رکھتے۔

ذبیح ﷲ مجاہد نے کہا کہ افغان عوام طالبان کے ساتھ مل کر کام کریں اور ایک متنوع نظام بنانے میں مدد کریں۔

قبل ازیں ذبیح اللّٰہ مجاہد نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ہم نے ابھی تک کسی ملک سے تجارت کرنے سے متعلق بات نہیں کی ہے۔ علاوہ ازیں طالبان کا کہنا ہے کہ غیر ملکیوں کے انخلا میں غیر ملکی افواج کی مدد کے وعدے کی پاسداری کر رہے ہیں، غیر ملکیوں کے ساتھ افغانوں کو بھی ملک چھوڑنے کے لیے محفوظ راستہ دے رہے ہیں۔