الیکشن کی تاریخ لیے بغیر اسلام آباد سے نہیں جائیں گے: عمران خان

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 25-05-2022
الیکشن کی تاریخ لیے بغیر اسلام آباد سے نہیں جائیں گے: عمران خان
الیکشن کی تاریخ لیے بغیر اسلام آباد سے نہیں جائیں گے: عمران خان

 

 :

تحریک انصاف کو سری نگر ہائی وے سے ملحق گراؤنڈ میں احتجاج کی اجازت

عمران خان کا لانگ مارچ اسلام آباد کی جانب رواں دواں

حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان کوئی معاہدہ نہیں ہوا:وزارت داخلہ

پنجاب بھر سے کُل ملا کر 500 افراد نہیں نکلے: مریم ن

اسلام آباد:  :سابق وزیراعظم عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’سپریم کورٹ نے فیصلہ کر دیا ہے کہ کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔‘ انہوں نے بتایا کہ ’میں بھی ڈیڑھ گھنٹے میں اسلام آباد ڈی چوک پہنچ جاؤں گا۔ ہر شہر میں نکلیں، یہ پاکستان کے لیے فیصلہ کن وقت ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا بیان عمران نیازی کی پی ٹی آئی کارکنوں کو ڈی چوک پہنچنے کی کال سپریم کورٹ کے فیصلے کی توہین ہے۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں پی ٹی آئی کو سیکٹر ایچ نائن اسلام آباد میں اجتماع کی مشروط اجازت دی ہے۔

عمران نیازی کا ٹریک ریکارڈ ہے اس نے نہ کبھی کسی عدالت کا احترام ہے اور نا کسی ادارے کا۔ ڈی چوک آنے والے پی ٹی آئی کے کارکنوں نے بلیو ایریا میں درختوں کا آگ لگائی اور اِملاک کو نقصان پہنچایا۔ شرپسند کارکن وقفے وقفے سے پولیس پر حملہ آور ہورہے ہیں۔ پولیس ان شر پسندوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس استعمال کرنے پر مجبور ہے۔