ہند۔پاک کو قریب لائے گا؟ اردو فلکس پر ’’دی شعیب اینڈ ثانیہ شو’’ ۔

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
ہند۔پاک کو قریب لائے گا؟ اردو فلکس پر ’’دی شعیب اینڈ ثانیہ شو’’ ۔
ہند۔پاک کو قریب لائے گا؟ اردو فلکس پر ’’دی شعیب اینڈ ثانیہ شو’’ ۔

 

 

دبئی :ہندوستانی ٹینس کی سنسنی ثانیہ مرزا  اور ان کے شوہر پاکستانی کرکٹر شعیب ملک جلد ہی پاکستانی اسٹریمنگ سروس اردو فلکس کے ایک پراجیکٹ میں نظر آئیں گے۔

اسٹریمنگ سروس اردو فلکس کے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی ایک پریس کانفرنس کی ویڈیو شیئر کی ہے۔ایتھلیٹ جوڑی کی یہ پریس کانفرنس ان کےاردو فلیکس کے ساتھ نئے پراجیکٹ ’دی شعیب اینڈ ثانیہ شو‘ کے لیے کی گئی تھی۔خیال رہے کہ اس سے پہلے اردو فلکس کے فیس بک پیج پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی تھی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اردو فلکس کی جانب سے ثانیہ مرزا کی اپنے شوہر شعیب ملک کے ساتھ پریس کانفرنس کی ویڈیو شیئر کی گئی سے جس میں وہ آنے والے پروگرام ’دی مرزا ملک شو‘ کے حوالے سے آگاہ کر رہے ہیں۔

شیعب ملک اور ثانیہ مرزا کا شو لانچ ہونے کی تقریب دبئی میں منعقد ہوئی ہے۔

ثانیہ مرزا اور شیعب ملک کے شو کی خبریں سامنے آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر تبصرے کیے جا رہے ہیں جن میں صارفین نے دونوں سٹارز کو ایک ساتھ دیکھنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ۰

ٹوئٹر صارف میاں عمر نے شیعب ملک اور ثانیہ مرزا کے پروگرام کے حوالے سے لکھا کہ ’انڈیا اور پاکستان کا پسندیدہ جوڑا دی مرزا ملک شو شروع کرنے جا رہا ہے۔

 انہوں نے اس حوالے سے مزید لکھا کہ اس پروگرام میں پاکستان اور انڈیا سے مہمانوں کو مدعو کیا جائے گا جو سرحد پار سے لوگوں کو قریب لانے کا بہترین طریقہ ہے۔

۔سوشل میڈیا صارف انس احمد لکھتے ہیں کہ ’یہ شو پاکستان کے پہلے او ٹی ٹی پلیٹ فارم اردو فلکس پر ایئر کیا جائے گا، اس پر انڈیا اور پاکستان سے مخلتف ثقافتی پروگرام ہوں گے۔‘

ٹوئٹر صارف سراج احمد نے لکھا کہ ’اب ہم دونوں سپر سٹارز کو ایک ساتھ دیکھ سکیں گے۔

‘  صارف روح عشق کہتے ہیں کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے اپنے شو کے حوالے سے کہا ہے کہ اس میں ایک دوسرے پر کسی قسم کی تنقید نہیں ہوگی بلکہ یہ ایک مزے کا شو ہوگا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ’مزہ آنے والا ہے کیونکہ یہ دونوں میرے پسندیدہ ہیں۔

 یاد رہے کہ اس سے قبل ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں دونوں نے بتایا تھا کہ وہ اپنا پہلا شو ایک ساتھ کرنے جا رہے ہیں - 

 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by UrduFlix (@urduflixofficial)

 

 

 جس میں ثانیہ اور شعیب نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سنائی تھی کہ اب انہیں کھیل کے میدانوں کے علاوہ اسکرین پر بھی پرفارم کرتے دیکھا جاسکے گا۔

 تاہم، ثانیہ اور شعیب نے یہ نہیں بتایا تھاکہ وہ اردو فلکس کے لیےکس طرح کا پراجیکٹ کرنے جارہے ہیں۔

 دونوں میاں بیوی نے اپنے پراجیکٹ کی مزید تفصیلات جاننے کے لیے 5 دسمبر تک انتظار کرنے کا کہاتھا۔