سدھ گرو نے کیوں کی سعودی عرب کی تعریف؟

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 15-05-2022
سدھ گرو نے کیوں کی سعودی عرب کی تعریف؟
سدھ گرو نے کیوں کی سعودی عرب کی تعریف؟

 

 

نئی دہلی: ماہر ماحولیات اور روحانی گرو جگی واسودیو، جو سدھ گرو کے نام سے مشہور ہیں، نے سعودی عرب کی تعریف کی ہے.تعریف کی وجہ ہےسعودی عرب کا ریتیلی زمین کو قابل کاشت بنانا...اصل میں وہ اپنی 54 فیصد خوراک صحراؤں کو زرخیز زمینوں میں تبدیل کرکے حاصل کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحرائی مملکت نے دوسرے ممالک کے مقابلے میں "ایک مثال قائم کی ہے" جن کے پاس صحراتھا جسے زرخیز زمینوں میں تبدیل کرنے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ انہوں نے یہ بات ریاض میں مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر العیسیٰ کی قیادت میں رہنمائوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

مسلم ورلڈ لیگ دنیا کی سب سے بااثر بین الاقوامی غیر سرکاری اسلامی تنظیموں میں سے ایک ہے۔ سدھ گرو نے اس مارچ میں مٹی بچاؤ تحریک کا آغاز کیا اور فی الحال وہ 100 دن،میں 30,000 کلومیٹر کے اکیلے موٹر سائیکل سفر پر ہیں.

وہ یورپ، وسطی ایشیا، اور مشرق وسطی کا دورہ کر رہے ہیں تاکہ مٹی کو ناپید ہونے سے بچانے کے لیے فوری پالیسی پر مبنی کارروائی کے لیے عالمی اتفاق رائے پیدا کیا جا سکے۔ ریاض مسلم دنیا میں ان کا پہلا پڑاؤ ہے۔

 

سدھ گرو نے سکریٹری جنرل سے اپنی اپیل میں کہا، ’’ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ مسلم دنیا کو مٹی کی حمایت کے لیے آگے بڑھائیں، میرا ساتھ دینے کے لیے نہیں، بلکہ مٹی کے بارے میں بات کرنے کے لیے، مٹی کی حمایت کریں‘۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے قومیت، نسل، مذہب، ذات، عقیدہ کے لحاظ سے ایک دوسرے کے درمیان فرق پایا ہے۔ مگر یہ بہت ضروری ہے کہ ہم سب کے اتفاق کے لیے کچھ مشترکہ عوامل یا مشترکہ بنیاد تلاش کریں اور ہمارے اتفاق کی بنیاد مٹی ہے، ".

سدھ گرو نے ایک مترجم کی معرفت اپنی بات رکھی. انہوں نے مزید کہا کہ "مٹی نہ صرف ایک ماحولیاتی مسئلہ ہے، بلکہ یہ انسانیت کو لانے کا ایک طریقہ بھی ہے… سدھ گرو، ایشا فاؤنڈیشن کے بانی بھی ہیں جس کا ہیڈکوارٹر کوئمبٹور، تمل ناڈو میں ہے.

انہوں نے اپنے سعودی سفر کے بارے میں ٹویٹر پر لکھا: یہ خطہ پائیدار ماحولیاتی حل اور اس کے لوگوں کی طویل مدتی سلامتی کی فلاح و بہبود کے عزم کی ایک روشن مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ  مسلم ورلڈ لیگ نے سرزمین کو ناپید ہونے سے بچانے کی عالمی تحریک کی حمایت کا وعدہ کیاہے۔

جب کہ ڈاکٹر العیسیٰ نے سدھ گرو سے کہا: "ہم آپ سے پہلے ہی سے بہت پیار کر تے ہیں۔ ہم آپ کو دیکھنے سے پہلے بھی پیار کرتے تھے اور جب ہم نے آپ کو دیکھا تو ہمیں اور بھی پیار ہو گیا۔"

سدھ گرو نے سکریٹری جنرل سے اپنی اپیل میں کہا، ’’ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ مسلم دنیا کو مٹی کا سہارا بننے کے لیے آگے بڑھائیں، میرا ساتھ دینے کے لیے نہیں، بلکہ مٹی کے بارے میں بات کرنے کے لیے، مٹی کی حمایت کریں،‘‘

سدھ گرو نے سیکریٹری جنرل سے اپنی اپیل میں کہا: "بہت سے طریقوں سے ہم نے قومیت، نسل، مذہب، ذات، عقیدہ کے لحاظ سے ایک دوسرے کے درمیان فرق پایا ہے۔ یہ بہت اہم ہو گیا ہے کہ ہم سب کے لیے کچھ مشترکہ عوامل یا مشترکہ بنیاد تلاش کریں۔ مٹی وہ ایک چیز ہے"

سدھ گرو کی تقریر کو ایک مترجم نے مکالمے کی سہولت فراہم کرتے ہوئے سنایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ "مٹی نہ صرف ایک ماحولیاتی مسئلہ ہے، بلکہ یہ انسانیت کو متحد  کرنے کا ایک طریقہ بھی ہے۔"

ڈاکٹر العیسیٰ نے جواب دیا، "جہاں تک مسلم ورلڈ لیگ کا تعلق ہے، ہم آپ کی ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہیں، آپ کے مقاصد کی حمایت کے لیے۔" انہوں نے گرو کو اپنے گھرپر کھانے کی دعوت بھی دی۔