طالبان کی کارروائیوں کا قانونی جواز نہیں، وائٹ ہاؤس

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 07-08-2021
طالبان پر امریکی ردعمل
طالبان پر امریکی ردعمل

 

 

واشنگٹن :َ وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی کارروائیوں کا کوئی قانونی جواز نہیں ہے۔

جاری کیئے گئے ایک بیان میں ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی کارروائیاں عالمی سطح پر قانونی جوازفراہم کرنے میں معاون ثابت نہیں ہو گی۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ طالبان کو افغانستان تشدد ختم کرنا ہو گا۔ دوسری جانب افغانستان کی بگڑتی ہوئی صورتِ حال کے سبب برطانوی حکومت نے اپنے شہریوں کو افغانستان چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔