واٹس ایپ کو ٹکر دینے کے لیے ایلون مسک کیا کرنے والے ہیں؟

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 24-11-2022
واٹس ایپ کو ٹکر دینے کے لیے ایلون مسک کیا کرنے والے ہیں؟
واٹس ایپ کو ٹکر دینے کے لیے ایلون مسک کیا کرنے والے ہیں؟

 

 

 نیویارک : ایلون مسک ٹوئٹر کے نئے مالک نے میٹا کی زیر  ملکیت میسجنگ ایپ واٹس ایپ کو سخت ٹکر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر میں ڈائریکٹ میسجز (ڈی ایم) کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایلون مسک ٹوئٹر میں انکرپٹڈ ویڈیو اور وائس کالنگ کے فیچرز بھی متعارف کرانا چاہتے ہیں۔

21 نومبر کو ایلون مسک نے ٹوئٹر ملازمیں کی میٹنگ کے دوران ٹوئٹر 2.0 کے نام سے سلائیڈز پیش کی گئی تھیں، جس میں ایلوں مسک یہ ہدایت جاری کی۔

ایلون مسک نے کہا کہ صارفین ایسے میسجز اور کمیونیکیشن سروسز چاہتے ہیں جس کی پرائیوسی کبھی خراب نہ ہو اور  اس تک کسی کو رسائی حاصل نہ ہو۔

ایلون مسک اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کو کمپنی کی اولین ترجیح بنانا چاہتے ہیں، ایلون مسک نے میٹنگ کے دوران کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ٹوئٹر 2.0 میں کوئی بھی کسی صارف کے ڈی ایم تک رسائی حاصل نہ کرسکے، چاہے کوئی ان کے سر پر گن ہی کیوں نہ رکھ دے۔

ایلون کا کہنا تھا کہ ڈی ایم میں ہی وائس اور ویڈیو چیٹس کے فیچرز کا اضافہ بھی ہونا چاہیے جو اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوں۔

میٹنگ کے دوران ایلون مسک نے انکرپٹڈ میسجنگ ایپ سگنل کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ سگنل کے بانی بھی ڈی ایم کو انکرپٹڈ بنانے کے لیے ٹوئٹر کی مدد کریں