مغربی کنارہ میں ٹکراو۔ 270 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
مغربی کنارے میں تشدد
مغربی کنارے میں تشدد

 

 

مغربی کنارہ: اسرائیلی فورسیز اور فلسطینیوں کے درمیان ٹکراو تھم نہیں رہا ہے۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں غیرقانونی اسرائیلی بستیوں کے خلاف پُرامن احتجاج پر اسرائیلی فورسز نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے سیکڑوں فلسطینیوں کو زخمی کردیا۔ رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فورسز نے پُرامن احتجاج کرنے والوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کی اور گولیاں بھی چلائیں جس سے 270 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

 زیادہ تر افراد آنسو گیس کی شیلنگ کی وجہ سے زخمی ہوئے، تقریباً 50 فلسطینی ربڑ کی گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔