پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں:عمران خان

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
عمران خان
عمران خان

 

 

اسلام آباد

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ جتنا بھی دباؤ ہو پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات تبدیل نہیں ہوں گے۔

چینی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ چین نے چند برسوں میں 70 کروڑ افراد کو غربت سے نکالا جو بڑی کامیابی ہے، پاکستان اور چین کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ چینی صدر کی کرپشن کے خلاف جنگ سے پاکستانی متاثر ہیں، پاکستان میں صدر شی جن پنگ کو جدید دور کا عظیم سیاستدان سمجھا جاتا ہے، صدر شی جن پنگ کی انسداد بدعنوانی مہم مؤثر اور کامیاب ہے۔

ایک سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ انڈیا چین سے تجارت سے بہت فوائد اٹھا سکتا ہے جبکہ چین کے ساتھ بیلنس کا کردار ادا کر کے انڈیا کو نقصان ہو گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکا کی سربراہی میں مغربی دنیا اور چین کے درمیان معاشی دشمنی شروع ہو گئی ہے، دنیا کو حصوں میں تقسیم کرنا تباہ کن ہو گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ امریکا پاکستان سے کسی ایک ملک کے انتخاب کی امید کرتا ہے، یہ مناسب نہیں ہے۔ (ایجنسی ان پٹ )