دورہ بنگلہ دیش :مودی کے خلاف مظاہروں کےلئے پاکستانی فنڈ نگ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 3 Years ago
ناپاک کھیل
ناپاک کھیل

 

 

ڈھاکہ بنگلہ دیش اسٹوڈنٹ لیگ (بی سی ایل) کے صدر ال نحین خان جوائے نے الزام لگایا ہے کہ پاکستان ہائی کمیشن ہندوستان کے خلاف احتجاج کرنے کے لئے بنیاد پرست اسلامی تنظیم حفاظت اسلام بنگلہ دیش کو 'انٹیلی جنس فنڈ' دے رہا ہے اور ڈھاکہ میں وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے سےقبل ہنگامہ کرانے کی کوشش کررہا ہے۔

بنگلہ دیش میں حکمران عوامی لیگ کی طلبہ ونگ بی سی ایل کے صدر جوائے نے ٹویٹر پر کہا کہ بنگلہ دیش کے عوام پاکستان کی جاسوس ایجنسی آئی ایس آئی کی کوششوں کی مذمت کرتے ہیں۔ جوئی نے ٹویٹ کیا ہم بنگلہ دیش کے سیکولر اور جمہوری عوام پاکستان ایجنسی آئی ایس آئی کی اس کوشش کی مذمت کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ نریندر مودی کے دورہ بنگلہ دیش کے خلاف جمعہ کو ڈھاکہ میں ایک ریلی بھی نکالی گئی تھی۔جو کہ بنگلہ دیش کی آزادی کی گولڈن جبلی جشن میں شرکت کےلئے جارہے ہیں۔وہ اس پروگرام میں مہمان خصوصی بھی ہونگے۔