ڈومینیکا پولیس کی تحویل میں چوکسی،بدن پرچوٹ کے نشان

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
پولیس کی تحویل میں چوکسی
پولیس کی تحویل میں چوکسی

 

 

ڈومینیکا

ہندوستان کا مفرور ہیرا کاروباری میہول چوکسی اس وقت ڈومینیکا پولیس کی تحویل میں ہے۔

چوکسی پر انٹیگوا چھوڑ کر فرار ہونے کا الزام ہے۔ڈومینیکا کی جیل میں قید مفرور ہیرا کاروباری میہول چوکسی کی تصاویر سامنے آئی ہیں جنھیں ڈومینیکا میڈیا نے جاری کیا ہے۔

ان تصاویر میں میہول چوکسی اپنے ساتھ کی گئی مارپیٹ کے نشان دکھا رہاہے اور وہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہے۔ ساتھ ہی ہاتھ پر چوٹ کے نشان بھی موجود ہیں۔میہول چوکسی جو ڈومینیکا میں کریمنل انویسٹیگیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کی تحویل میں ہے۔

حال ہی میں ڈومینیکا میں گرفتار کیا گیا تھا۔ میہول چوکسی کی تصویریں دیکھ کر لگ رہا ہے کہ جیل میں وہ بند ہے ۔تصاویر میں دکھ رہا ہے کہ ہاتھ پر چوٹ ہے۔ آنکھیں بھی سرخ دکھائی دے رہی ہیں۔

اس سے قبل ڈومینیکا کی ایک عدالت نے مفرور ہیرا کاروباری میہول چوکسی کو اگلے احکامات تک کیریبیائی جزیرے سے کہیں اور جگہ بھیجنے پر پابندی عائد کردی ہے۔غور طلب ہے کہ چوکسی کو ڈومینیکا میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے پر حراست میں لیا گیا تھا۔

وہیں چوکسی کے وکیل وجے اگروال نے بتایا کہ قانونی ٹیم نے ڈومینیکا کی عدالت میں میہول چوکسی کے لئے ایک حبس کارپس درخواست دائر کی ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ میہول چوکسی تک رسائی نہیں دی جارہی ہے اور قانونی امداد کے آئینی حق سے بھی انکار کیا جارہا ہے۔ (ایجنسی ان پٹ)