امریکہ:زبان پراُگ آئےبال

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 12-03-2022
امریکہ:زبان پراُگ آئےبال
امریکہ:زبان پراُگ آئےبال

 

 

واشنگٹن: 50 سالہ امریکی شہری زبان پر کالے دھبوں کی شکایت لے کر اسپتال پہنچا جہاں اُس میں انوکھی بیماری کی تشخیص نے ڈاکٹروں کو چکرا کر رکھ دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 50 سالہ امریکی شہری میں سامنے آنے والی عجیب ترین بیماری نے نا صرف ڈاکٹروں بلکہ بیماری کا سننے والوں کو بھی حیران کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں ایک مریض زبان پر کالے اور کھردرے دھبوں کی شکایت لے کر ماہر جِلدی امراض کے پاس پہنچا جہاں اُس میں ’بلیک ہیری ٹنگ‘ (بی ایچ ٹی) نامی بیماری کی تشخیص سامنے آئی۔

رپوٹس کے مطابق یہ مریض کچھ عرصہ قبل ہی فالج سے متاثر ہونے کے سبب اسپتال میں داخل ہوا تھا ، مریض کے جسم کا ایک حصہ بالکل مفلوج ہونے کے سبب وہ نرسز کی زیر نگرانی بھی رہ چکا تھا۔

مریض میں سامنے آنے والی بیماری سے متعلق ماہر جِلدی امراض کا کہنا ہے کہ یہ کوئی وائرل یا فنگل انفیکشن نہیں بلکہ ایک وقتی اور بے ضرر بیماری ہے جو بہت کم ہی دیکھی گئی ہے۔

’بلیک ہیری ٹنگ‘ (بی ایچ ٹی) کی وجوہات سے متعلق معالج کا کہنا ہے کہ یہ بیماری زیادہ تر بڑی عمر کے افراد ہی میں دیکھی گئی ہے،اس قسم کی بیماری سخت ٹوتھ برش کرنے، سخت غذائیں چبانے اور مسالے دار کھانا کھانے کے سبب سامنے آتی ہیں۔

کالے بالوں والی زبان دیکھنے میں تو خطرناک لگ سکتی ہے لیکن عام طور پر اس سے صحت پر کوئی فرق نہیں پرتا اور اس سے تکلیف بھی نہیں ہوتی جو منہ کی صحیح طرح صفائی سے ختم کی جا سکتی ہے۔ (ایجنسی)