ٹرمپ کے خلاف مواخذہ روکنے کی قرارداد مسترد

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 27-01-2021
رینڈ پال
رینڈ پال

 

امریکی کانگریس کے ایوان بالا یعنی سینیٹ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کےعمل کو غیر آئینی قرار دینے کی  کوشش کو مسترد کردیا ہے۔

رینڈ پال نے سینیٹ میں ٹرمپ کے مواخذے کے عمل کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے ایک قرارداد پیش کی ، جسے سینیٹ نے  مسترد کردیا

ریپبلکن پارٹی کے سینیٹ کے رکن رینڈ پال نے کہا کہ ایوان میں ووٹنگ سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ سابق صدر کو مواخذے کے عمل سے مستثنیٰ کردیا جائے گا۔