اسرائیل۔عرب ممالک کے درمیان رشتوں کو مضبوط کرنے تل ابیب پہنچے امریکی وزیرخارجہ

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
اسرائیل۔عرب ممالک کے درمیان رشتوں کو مضبوط کرنے تل ابیب پہنچے امریکی وزیرخارجہ
اسرائیل۔عرب ممالک کے درمیان رشتوں کو مضبوط کرنے تل ابیب پہنچے امریکی وزیرخارجہ

 

 

تل ابیب: امریکہ کے وزیرخارجہ انٹونی بلنکن اتوار کو عرب ممالک کے ساتھ ’تاریخی‘ ملاقات کے لیے اسرائیل پہنچے ہیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ دورہ امریکہ کی معاونت سے ہونے والے ’ابراہام اکارڈز‘ کے تحت یہودی ریاست کے ساتھ عرب ممالک کے تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

انٹونی بلنکن ہفتے کو تل ابیب پہنچے ہیں جس کے بعد وہ اتوار اور پیر کو صحراء النقب میں وہ اسرائیل، مراکش ، مصر ، بحرین اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کریں گے اور 2020 میں عرب اسرائیل تعلقات کی بحالی میں ایک نئی پیش رفت کی کوشش کریں گے۔

اسرائیل کے وزیرخارجہ یاسر لیپڈ نے اسے ’تاریخی موقع‘ قرار دیا ہے۔ یہ انٹونی بلنکن کے دورۂ مشرق وسطیٰ کا پہلا پڑاؤ ہے، اس دوران وہ مغربی کنارے، الجیریا اور مراکش بھی جائیں گے جہاں وہ متحدہ عرب امارات کے فرمانروا، ابوظبی کے ولی عہد محمد بن زاید سے ملاقات کریں گے۔

اس ملاقات کا مقصد روس کے حملے کے بعد کی صورت حال میں یوکرین کے لیے حمایت حاصل کرنا ہے۔ امریکی حکام نے اس دورے کے دو اور مقاصد بھی بتائے ہیں۔

ایک یہ کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کی بحالی سے متعلق اسرائیل کی تشویش کو دور کرنا جبکہ دوسرے یوکرین کی جنگ کے باعث دنیا میں گندم کی قلت سے متعلق ممکنہ بحران سے نمٹنے کے طریقوں پر بات چیت کرنا شامل ہے۔ (ایجنسی)