امریکہ:کورونا وائرس سےسات لاکھ افراد ہلاک

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
امریکہ:کورونا وائرس سےسات لاکھ افراد ہلاک
امریکہ:کورونا وائرس سےسات لاکھ افراد ہلاک

 


نیویارک:کورونا کہیں دم تو ڑ رہا ہے تو کہیں کورونا سے لوگوں کے دم توڑنے کا سلسلہ جاری ہے۔ کورونا کی اموات کا سلسلہ تھم نہیں رہا ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی طاقت  امریکہ بھی اس وقت کورونا کی وبا کے شکنجے میں جکڑی ہوئی نظر آرہی ہے ۔یہی وجہ ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد سات لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

دراصل جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد وشمار کے جاری کردہ اعداد وشمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی معیشت کے حامل ملک میں عالمی وبا سے ہلاکتوں کی تعداد ملک کے دارالحکومت واشنگٹن کی آبادی کے لگ بھگ ہو چکی ہے۔

وبا کے پھوٹنے کو لگ بھگ دو سال ہونے کو ہیں اور اموات کی تعداد کو دیکھتے ہوئے صورتحال کا اندازہ ہوتا ہے کہ امریکہ میں روزانہ اوسطا ایک ہزار افراد کورونا کے باعث موت کے منہ میں گئے۔امریکہ میں امراض کی روک تھام کے ذمہ دار سینٹر کے مطابق ملک میں اب 55 فیصد سے زائد آبادی کی مکمل ویکسینیشن کی جا چکی ہے۔

ابتدا میں وبا کے خلاف حکومت کے ردعمل پر تنقید کے بعد امریکہ دنیا میں شہریوں کو ویکسین کی فراہمی کے لیے دنیا کی مستعد ترین حکومتوں میں سے ایک رہی۔اس کے باوجود دنیا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اموات امریکہ میں ہوئیں۔ برازیل اور انڈیا کا نمبر امریکہ کے بعد آتا ہے جہاں وائرس کے ڈیلٹا ویرینٹ کے سامنے آںے سے وبا کی لہر نے شدت اختیار کی۔

دنیا میں کورونا وائرس کی آخری لہر میں تیزی اگست کے اختتام کے دوران تاہم امریکہ میں تاحال اس کا پھیلاؤ جاری ہے۔ امریکہ میں گزشتہ برس دسمبر میں ویکسینیشن کا عمل شروع کیا گیا تھا جس میں رواں برس اپریل میں تیزی لائی گئی اور ایک دن میں 40 لاکھ سے زائد افراد کو یومیہ ویکسین لگائی گئی۔

تاہم اب اس عمل میں کمی آئی ہے۔ وبا کے پھوٹنے سے لے کر اب تک امریکی ماسک لگانے پر تقسیم نظر آتے ہیں اور ملک کے کئی علاقوں میں اس حوالے سے مہم بھی چلائی گئی۔ماسک لگانا امریکہ میں ایک سیاسی مسئلہ بھی رہا ہے اور کئی ریاستوں میں حکام نے اس کو شہریوں آزادیوں کا معاملہ بھی قرار دیا۔