امریکا: فائرنگ میں ایشیائی باشندوں سمیت 8 افراد ہلاک

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 17-03-2021
فائرنگ کے بعد خوف کا ماحول
فائرنگ کے بعد خوف کا ماحول

 

 

 واشنگٹن: فائرنگ کلچر کے شکنجہ میں کسے امریکا میں ایک بار پھر گولیوں کی تڑتڑاہٹ گونج اٹھی۔امریکی ریاست جارجیا میں فائرنگ کے 3 مختلف واقعات میں ایشیائی باشندوں سمیت 8 افراد کو ہلاک کر دیا گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے واقعات میں ہلاک ہونے والوں میں اکثریت ایشیائی خواتین کی ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعات ایک گھنٹے کے اندر اندر تین مختلف مساج پارلرز کے باہر ہوئے اور پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعات میں ملوث ہونے کے شبہ میں 21 سالہ سفید فام شخص کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس کی جانب سے حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی بہر حال کوریائی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والے 4 افراد کا تعلق جنوبی کوریا سے ہے اور جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ نے بھی 4 شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔