سنکیانگ سے امپورٹ پرپابندی کابل،امریکی ایوان میں منظور

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 15-12-2021
سنکیانگ سے امپورٹ پرپابندی کابل،امریکی ایوان میں منظور
سنکیانگ سے امپورٹ پرپابندی کابل،امریکی ایوان میں منظور

 

 

واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان نے ایغور جبری مشقت کی روک تھام کے قانون کے حتمی ورژن کو منظور کر لیا ہے۔

اس بل میں چین کے سنکیانگ ایغور خود مختار علاقے میں جبری مشقت سے بنی اشیا کی درآمد ات پر پابندی عائد کرنے کا التزام ہے۔

ایوان نمائندگان نے منگل کی شب صوتی ووٹ کے ذریعے بل کو منظور کیا۔ اب یہ بل بحث کے لیے سینیٹ میں بھیجا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ ایوان نمائندگان نے گزشتہ ہفتے بل کو 428-1 ووٹوں سے منظور کیا تھا جبکہ سینیٹ نے اسے گزشتہ جولائی میں صوتی ووٹ سے منظور کیا تھا۔

اس ہفتے دونوں ایوانوں نے بل کے حتمی ورژن پر اتفاق کیا۔ یہ قانون’’سنکیانگ ایغور خود مختار علاقے سے براہ راست اشیا اور اس کے مواد کی درآمدات اور تجارت پر پابندی لگاتا ہے، جو ایغور، قازق، کرغیز، تبتی، یا چین میں دیگر ستائے جانے والے گروہوں کے ارکان کی طرف سے بنائے گئے ہیں۔‘‘

اس کے علاوہ اراکین نے امریکی صدر پر زور دیا کہ مسلم اقلیتوں پر ظلم کرنے اور غیرضروری مزدوری کے استعمال میں سہولت فراہم کرنے کے ذمہ دار اہلکاروں پر بھی پابندیاں عائد کر نے کی درخواست کی گئی ہے۔ (ایجنسی)