طالبان کی جیت کی وجوہات جاننے کے لئےامریکی کمیشن

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 16-12-2021
طالبان کی جیت کی وجوہات جاننے کے لئےامریکی کمیشن
طالبان کی جیت کی وجوہات جاننے کے لئےامریکی کمیشن

 

 

واشگنٹن: افغانستان میں 20 سال کے دوران اربوں ڈالرز اور جدید فوجی ہتھیار استعمال کرنے کے باوجود امریکا اور اتحادیوں کو شکست کی تحقیقات کے لیے امریکی کانگریس کے اراکین پر مشتمل کمیشن قائم کر دیا گیا ہے۔

قائم کردہ کمیشن 768 ارب ڈالر کے سالانہ دفاعی بجٹ کا حصہ ہے جسے ایوان نمائندگان کے بعد امریکی سینیٹ نے بھی منظور کیا، افغانستان پر بنایا جانے والا کمیشن 16 ارکان پر مشتمل ہوگا۔

دونوں بڑی جماعتوں ڈیموکریٹک پارٹی اور ری پبلکن پارٹی کی طرف سے نامزد کیے جانے والے ارکان کو ایک سال کے اندر طالبان کی فتح کی ابتدائی اور 3 سال میں مکمل وجوہات کا پتہ چلانا ہو گا۔ (ایجنسی )