نیویارک: ویکسین لگوائیں ۔100 ڈالر پائیں

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 29-07-2021
ویکسین پر سرکاری انعام
ویکسین پر سرکاری انعام

 

 

و ا شننگٹن : کورونا کا خو ف اور عوام میں بیداری پیدا کرنے کے لئے کیا نہیں کیا جارہا ہے۔ دنیا کی ہر طاقت کوئی نہ کوئی ایسا قدم اٹھا رہی ہے جس سے زیادہ سے زیادہ لوگ ویکسین لگوا سکیں ۔ اب ایسا ہی ایک اعلان سپر پاور کہلانے والے امریکہ نے کیا ہے۔ 

امریکی شہر نیویارک میں کورونا ویکسین لگوانے والے شہریوں کو 100 ڈالر دینے کا اعلان کردیا گیا۔

نیویارک کے میئر نے حکومتی ویکسین سینٹرز سے ویکسین لگوانے والوں کو پیسے دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے سے کورونا کا پھیلاؤ روکنے میں مدد ملے گی۔

ایک نیوز بریفنگ کے دوران ان کا کہنا تھا کہ کورونا کیخلاف ویکسی نیشن سب سے اہم ہے، اگر ہم ویکسی نیشن پر بات نہیں کررہے تو اس کا مطلب ہے کہ ہم اس کے حل کی بات نہیں کررہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اس اعلان کی بڑی وجہ امریکا میں ڈیلٹا ویریئنٹ کے کیسز کا رپورٹ ہونا ہے۔