امریکا: اسٹیڈیم کے باہر فائرنگ

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 18-07-2021
امریکا: اسٹیڈیم کے باہر فائرنگ
امریکا: اسٹیڈیم کے باہر فائرنگ

 

 

واشنگٹن :

امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں واقع بیس بال اسٹیڈیم کے باہر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔

فائرنگ کے وقت بیس بال اسٹیڈیم میں میچ جاری تھا جہاں شائقین کی بڑی تعداد میچ دیکھ رہی تھی۔ فائرنگ ہوتے ہی شائقین پریشان ہو گئے اور ان میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

شائقین میں سے کسی کو سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ فائرنگ کا واقعہ اسٹیڈیم میں ہوا ہے یا اس کے باہر ہوا ہے۔شائقین اسٹیڈیم سے تیزی بھاگتے ہوئے نکلنے لگے جس کے باعث بھگدڑ کے مناظر دیکھنے میں آئے۔