امریکہ: بائیڈن سائیکل چلاتے ہوئے گِر پڑے

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
امریکہ: بائیڈن سائیکل چلاتے ہوئے گِر پڑے
امریکہ: بائیڈن سائیکل چلاتے ہوئے گِر پڑے

 

 

نیویارک: وائٹ ہاؤس کی پول رپورٹ کی ایک ویڈیو میں 79 سالہ صدر کو گرنے کے فوراً بعد اٹھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اُٹھنے کے بعد وہ کہتے ہیں کہ ’میں خیریت سے ہوں۔‘ وہ خاتون اول جِل بائیڈن کے ساتھ ریہوبوتھ بیچ، ڈیلاویئر میں بیچ ہوم کے قریب اسٹیٹ پارک میں سائیکل چلا رہے تھے۔

صدر نے اس موقع پر اپنے خیر خواہوں اور رپورٹرز کو بتایا کہ ’جب انہوں نے سائیکل کے کلپ سے پاؤں نکالنے کی کوشش کی تو اس دوران وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکے۔‘

وائٹ ہاؤس کی ایک پول رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سائیکل سے گرنے کے نتیجے میں صدر جو بائیڈن کو کوئی خراش نہیں آئی۔ وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ’صدر کو طبی امداد کی ضرورت نہیں ہے۔

وہ باقی کا دن اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ گزاریں گے۔‘ جو بائیڈن امریکہ کے معمر ترین صدر ہیں اور ان کی صحت مسلسل موضوع گفتگو ہے، خاص طور پر جب یہ قیاس آرائیاں بھی بڑھ رہی ہیں کہ آیا وہ 2024 میں دوسری مدت کے لیے بھی صدارتی انتخاب لڑیں گے؟

‘ یاد رہے کہ نومبر 2020 میں صدارتی انتخاب میں کامیابی کے فوری بعد اور عہدہ سنبھالنے سے قبل جو بائیڈن کا اپنے جرمن شیپرڈز کے ساتھ کھیلتے ہوئے ایک پاؤں فریکچر ہوگیا تھا۔ تاہم ایک سال بعد نومبر 2021 میں صدر جو بائیڈن کے ڈاکٹر نے انہیں مکمل طور پر ’صحت مند‘ قرار دے دیا تھا۔