برطانیہ : اومی کرون سے پہلی موت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 13-12-2021
برطانیہ : اومی کرون سے پہلی موت
برطانیہ : اومی کرون سے پہلی موت

 

 

لندن: برطانیہ میں کورونا کی نئی قسم اومی کرون سے موت کا پہلا کیس سامنے آیا ہے۔ وزیر اعظم بورس جانسن نے اس کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے ایک مریض کی اومی کرون سے موت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔ ہم نے ایسا کبھی نہیں دیکھا۔ جانسن نے کہا کہ اس کا انفیکشن ہر دوسرے تیسرے دن دوگنا ہو رہا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ہمیں انفیکشن کی طوفانی لہر کا سامنا ہے۔ برطانیہ کے سیکرٹری ہیلتھ ساجد جاوید نے کہا ہے کہ کرسمس کے دوران کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

روزانہ 5 لاکھ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہو سکتے ہیں۔ تمام بالغوں کے لیے ویکسین کی دو خوراکوں کے مقابلے میں تیسری خوراک لینا بہتر ہے۔