عمران کے دور میں پاکستان پر قرض کا بوجھ بڑھا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 19-02-2021
اسیٹ بینک آف پاکستان
اسیٹ بینک آف پاکستان

 

 

اسلام آباد: پاکستان کا انحصار اب قرض پر ہوتا جارہا ہے اور روزبروز اس بوجھ سے ملک دبتا جا رہا ہے. اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ایک سال کے دوران پاکستان کے غیر ملکی قرض میں 5 ارب ایک کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا، دسمبر 2019 میں 110 ارب 72 کروڑ ڈالر ،گزشتہ دسمبر تک 115 ارب 76 کروڑ ڈالر ہو گیا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کا غیر ملکی قرض گزشتہ دسمبر تک 115 ارب 76 کروڑ ڈالر ہو گیا۔مرکزی بینک کے مطابق دسمبر 2019 میں یہ قرض 110 ارب 72 کروڑ ڈالر تھا، 2020 میں پاکستان کے بیرونی قرض میں 5 ارب 1 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔سٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں پاکستان کے بیرونی قرض میں 3 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔ (ایجنسی ان پٹ)